کتاب: محدث شمارہ 363 - صفحہ 5
اسلام میں انٹرنیشنل مدینہ یونیورسٹی ملائیشیا، آلِ بیت یونیورسٹی اُردن کے علاوہ، پاکستان کی معروف سرکاری یونیورسٹیوں مثلاً بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ، لاہور یونیورسٹی برائے خواتین اور سرگودھا یونیورسٹی سے مضبوط تعلیمی معاہدات ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ روز افزوں ہے۔ واضح ہے کہ عالمی اور سرکاری یونیورسٹیوں سے تعلیمی معاہدات کی حامل اسناد، نجی منظور شدہ یونیورسٹیوں کی سندوں سے زیادہ اعتبار ومقام رکھتی ہیں کیونکہ سرکاری سند ہونے کے ناطے اُنہیں کسی بھی مقام پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ تعلیمی سال 2013ء-2014ء کے لئے سرکاری طورپر سات شعبوں میں ایم اے(اُردو، عربی، انگریزی، اکنامکس، اسلامیات، ابلاغیات)،3 ڈسپلن میں بی ایس، اور مینجمنٹ، کامرس اور کمپیوٹرسائنسز میں بیچلر ، بی ایس سی اور ماسٹر کی سطح کے پروگرام جاری کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔
جامعہ ہذا کیلئے یہ امر بھی باعثِ افتخار ہے کہ ' فیڈریشن آف یونیورسٹیز آف اسلامک ورلڈ' کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ اباالخیل، جو امام یونیورسٹی الریاض کے چانسلر اور معروف علمی ودینی شخصیت ہیں، کو سعودی حکومت نے گذشتہ سال 12 مئی 2012ء کو جامعہ ہذا کے نائب الرئیس کے طورپر متعین کرتے ہوئے دونوں جامعات کے مابین 11نکاتی وقیع معاہدۂ اتفاق وتعاون کی بھی منظوری [1]دی ہے اور جامعہ کے بعض اہم منصوبہ جات کی تکمیل میں بین الاقوامی
[1] خادم الحرمين يوافق على مذكرة التعاون بين جامعة الإمام وجامعة لاهور: وافق خادم الحرمين الشريفين الملك عبداللَّه بن عبدالعزيز رئيس مجلس الوزراء رئيس مجلس التعليم العالي - يحفظه اللَّه - على إجازة مذكرة التعاون بين جامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية وجامعة لاهور الإسلامية في باكستان. وبيَّن مدير جامعة الإمام الدكتور سليمان أبا الخيل أن جامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية وجامعة لاهور الإسلامية في باكستان وقعَتَا مذكرة تعاون بينهما في مجال التعليم العالي وفقاً لما تنص عليه الأنظمة والقوانين في المملكة العربية السعودية وجمهورية باكستان الإسلامية، وذلك في إطار الرغبة في توسيع التعاون المثمر بين مؤسسات التعليم العالي بالمملكة العربية السعودية ومؤسسات التعليم العالي في جمهورية باكستان الإسلامية.
وأوضح الدكتور أبا الخيل أن المذكرة تدعم قنوات الاتصال بين الجامعتين من خلال: تبادل الوثائق والمواد الأكاديمية والعلمية والمطبوعات وجميع المصادر ذات العلاقة بالتعليم الجامعي مع عدم الإخلال بحقوق النشر، وتبادل وفود أعضاء هيئة التدريس والمتخصصين والموظفين الآخرين في مجال التعليم العالي، وتبادل الخبرات والبيانات والمراجع ذات العلاقة بالدراسات العربية والإسلامية وغيرها من المجالات في المملكةالعربيةالسعودية وجمهورية باكستان. (جريدة الرياض: 12/5/2012م)