کتاب: محدث شمارہ 363 - صفحہ 40
تیسری اور چوتھی حدیث: حدیثِ ابو ہریرہ و ابو سعید رضی اللہ عنہ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ (م 458ھ) نے کہا: عن سعید بن المسیب ، مرة عن أبي سعيد ومرة عن أبي هريرة رضي اللّٰه عنهما عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم «أيام التشريق كلها ذبح»[1] ''دو صحابہ رضی اللہ عنہم ابو سعید خدری اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تشریق کے سارے دن ذبح کے دن ہیں۔'' یہ حدیث بھی بالکل صحیح اور اس کی سند بھی متصل ہے۔ علامہ ناصر الدین البانی فرماتے ہیں : فقد غلا أبو حاتم حين قال كما رواه ابنه في العلل (2/38) هذا حديث موضوع عندي، والصواب عندي أنه لا ينزل عن درجة الحسن بالشواهد التي قبله ولا سيما وقد قال به جمع من الصحابة كما في شرح مسلم للنووي والمجموع له (8/390) [2] ''ابو حاتم نے یہ کہہ کر غلو کیا ہے کہ جیسا کہ ان کے بیٹے نے العلل (2/38) میں نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ حدیث میرے نزدیک موضوع ہے۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ میرے نزدیک یہ حدیث ماقبل میں مذکور شواہد کے پیش نظر حسن درجہ سے کم نہیں ہے۔ بالخصوص جبکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت نے اس کے مطابق فتویٰ دیا ہے جیسا کہ شرح مسلم از امام نووی اور المجموع از نووی (8/390)میں ہے۔ اس حدیث کے تمام رواۃ کی ثقاہت کے لئے صفحہ نمبر30 تا 33 ملاحظہ کریں۔ چار دن قربانی کی مشروعیت پر اقوالِ صحابہ رضی اللہ عنہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے چار دن قر بانی کے اقوال منقول ہیں، ہماری رسائی ان اقوال کے اصل مراجع تک نہیں ہو سکی لیکن متعدد اہل علم نے ان صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف بالجزم چار دن قربانی کا قول منسوب کیا ہے۔ ممکن ہے کہ ان اقوال کی صحیح سندیں ایسی کتب میں ہوں جن تک ہماری رسائی نہ ہو یا جو مفقود ہو چکی ہوں۔ یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف کتاب
[1] السنن الکبری للبیہقی: 9/ 296 [2] سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ: 5/621