کتاب: محدث شمارہ 363 - صفحہ 17
دوسری جگہ فرمایا: ﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَأكُلُوا الرِّ‌بو‌ٰا۟ أَضعـٰفًا مُضـٰعَفَةً ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿130﴾[1] ''اے ایمان والو! سود کو دگنا چوگنا کر کے مت کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم آخرت میں نجات پاسکو۔'' سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْـمُوْبِقَاتِ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الشِّرْكُ بِ اللّٰهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ الرِّبٰوا وَأَکْلُ مَالِ الْیَتِیْمِ وَالتَّوَلِّیْ یَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْـمُحْصَنَاتِ الْـمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ)) [2] ''سات مہلک گناہوں سے بچو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا :اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون سے گناہ ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا ،جس نفس کو اللہ نے حرام کیا ہے، اس کو ناحق قتل کرنا ،سود کھانا ،یتیم کا مال کھانا،جنگ کے دن پیٹھ دکھا کر بھاگنا ،پاک دامن اور بھولی بھالی عورتوں پر تہمت لگانا۔ '' حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((دِرْهَمٌ رِبًا یَأْکُلُهُ الرَّجُلُ وَهُوَ یَعْلَمُ أَشَدُّ مِنْ سِتَّةٍ وَثَلَاثِیْنَ زنْیَةً)) [3] ''ربا کا ایک درہم جو انسان علم ہونے کے باوجود کھاتا ہے۳۶(چھتیس) زناؤں سے زیادہ سخت ہے۔'' حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((الربا ثلاثة وسبعون بابًا أیسرها مثل أن ینکح الرجل أمّه)) [4]
[1] سورة آل عمران: 130 [2] صحیح بخاری:2726 [3] مسند احمد: 20951 [4] مستدرك حاكم:کتاب البیوع2/37