کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 93
ہدایت کی حرص و خواہش اور ا س کے لئے سعی و کوشش 8.أهمیة صلوة الجماعة في ضوء النصوص وسیر الصالحین: اللین والرفق، داعي إلى اللّٰه کی اہم صفت، نرمی اور شفقت وغیرہ متعدد کتب۔ یہ ساری کتابیں اپنے اپنے موضوع پر نہایت اہم اور مفید ہیں۔ ان کے علاوہ کچھ کتابیں زیر ترتیب یا زیر طبع ہیں۔یہ ڈاکٹر صاحب محترم حفظہ اللہ کی شخصیت اور خدمات کا مختصر سا تذکرہ ہے جو وہ تعلیم و تربیت کے میدان میں، تبلیغ و دعوت کے محاذ پر اور تصنیف و تالیف کے شعبے میں سرانجام دے رہے ہیں۔ تینوں میدانوں یا محاذوں اور شعبوں میں ان کی خدمات نہایت مؤثر، مفید اور بہت وسیع ہیں۔صانه اللّٰه عن الشرور والفتن [مزید اضافہ آخر میں نمبر2 کے تحت] حاجی صاحب کے تیسرے بیٹے، عابد الٰہی بھی دینی علوم کے فاضل اور ریاض یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور ریاض میں دینی کتابوں کی نشرواشاعت اور فروخت کا کام کرتے اور دینی معاملات میں سرگرم رہتے ہیں۔ چوتھے بیٹے شکور الٰہی ہیں، جو ان کے ساتھ گوجرانوالہ میں ہی رہتے تھے اور وہیں مقیم ہیں۔ وہ بھی ماشاء اللہ دینی ولولے اور جذبے سے خوب خوب سرشار ہیں۔ اُن کے پانچویں بیٹے محبوب الٰہی حیدر آباد سندھ میں کاروبار کرتے ہیں۔ ان سے راقم کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ لیکن ظاہر بات ہے کہ وہ بھی اسی سانچے کے ڈھلے ہوئے ہیں جو حاجی صاحب نے اپنے بیٹوں کے لئے تیار کیاتھا اور اسی ٹکسال کے گھڑے ہوئے ہیں جو حاجی صاحب مرحوم نے لگائی تھی، اس لئے وہ اپنے دیگر برادرانِ گرامی سے مختلف کیوں کر ہوسکتے ہیں۔[تازہ اضافہ آخر میں نمبر3 کے تحت] حاجی صاحب مرحوم کی دوسری نسل یہاں تک تو تذکرہ تھا، حاجی ظہور الٰہی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان والاتبار کا، اور ان کی خدمات کا جو دین کے مختلف محاذوں پر اُن کے ذریعے سے انجام پارہی ہیں۔ یہ وہ صدقۂ جاریہ ہے جسے اولادِ صالح کی شکل میں ہم دیکھ رہے ہیں۔ یقیناً یہ صدقات جاریہ حاجی صاحب مرحوم کی مغفرت اور ان کے لئے رفع درجات کا باعث ہوں گے،جیسا کہ حدیث میں ہے ۔