کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 83
کے وزیر بننے سے دس سال قبل ڈاکٹر جاوید اقبال کی کتاب 'آئیڈیالوجی آف پاکستان' چھپ چکی تھی۔ بھائی تجاہل عارفانہ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ مختصر یہ کہ نظریہ پاکستان ہماری تاریخ کا حصہ ہے یہ ایک روشن حقیقت کی مانند موجود ہے لیکن وہ حضرات جنہیں پاکستان کے اسلامی ریاست ہونے یا بننے کا خیال گوارہ نہیں، وہ مسلسل اس سے انکار کئے جاتے ہیں اور اپنی تاریخ کی نفی کے مرتکب ہورہے ہیں۔(روزنامہ جنگ، لاہور: 19/اپریل 2013ء ) .....2 .... کالم نگار: اسرا ر بخاری 'آل انڈیا مسلم لیگ' کی قیامِ پاکستان کی تحریک مغرب کے آلہ کار عناصر قیام پاکستان کے وقت سے مقاصدِ پاکستان کے حوالے سے اعتراضات، مغالطوں، گمراہ سوچ کی گرد و غبار اُڑا رہے ہیں اور قائداعظم کی ایک تقریر کو غلط طور پر بنیاد بنائے ہوئے ہیں، حالانکہ اس کی وضاحت میں سینکڑوں تحریریں صفحاتِ قرطاس پر جلوہ گر ہو چکی ہیں ۔اس کا بے حد مسکت اور ناقابل تردید جواب ہفت روزہ 'ندائے خلافت' نے اپنے ٹائٹل پیج پر آل انڈیا مسلم لیگ کے رکنیت فارم کا عکس شائع کر کے دیا ہے جس کے بعد اُصولی طور پر اس بحث کا سلسلہ ختم ہو جانا چاہئے۔ رکنیت فارم كا متن یوں ہے : لا إلـه الا اللّٰـه محمّـد رسول اللّٰه ﴿يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَوفوا بِالعُقودِ...1﴾... سورۃ النساء میں مسلم لیگ کا ممبر ہونا چاہتا ہوں اور بحیثیتِ مسلمان اقرار کرتا ہوں کہ 1. میں آل انڈیا مسلم لیگ کے نصب العین "آزاد ہندوستان کے ساتھ آزاد ملّتِ اسلام" یعنی براعظم ہند میں، اجلاس آل انڈیا مسلم لیگ مدراس کی تصریحات کے مطابق آزاد مسلم وطنوں کی تعمیر اور قومیتِ ملّت اسلامیہ، ہند کے کامل استقلال و آزادی کے قیام اور