کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 25
صورتحال میں معنی خیز خاموشی آخر کار جبر وتشدد کی تلقین ہے اور یہ ناراض ومظلوم عناصر کو خاموش ہدایت ہے قتل وغارت کی۔ اس کے بعد مسلم حکومتوں یا عالمی برادی کا دہشت گردی کی مذمت کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا جب وہ اس کا راستہ اس طرح خود ہموار کررہے ہیں کہ جائز حقوق پامال کئے جا رہے اور سیاسی عمل کو بند کیا جارہا ہے۔ اب جمہوریت کے بارے میں یہ رویہ پختہ ہوتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے پردے میں اصل مقصود مغربی مفادات کی محافظ آلہ کار حکومتیں ہیں، اگر مغربی مفادات کا تحفظ آمریت سے ہو تو اس وقت جمہوریت کی تبلیغ سرے سے بند کردی جاتی ہے۔ اصل مسئلہ مفادات اور اسلام وکفر کا ہی ہے، جس پر ذو معنی اصطلات کے پردے مطلب برآری کے لئے چڑھائے جاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جوں جوں یہ بات واضح تر ہوجائے گی، توں توں اسلامی تحریکوں کا عرصہ سے پیش کردہ یہ مقدمہ زبانِ حال سے ثابت ہوتا جائے گا۔ یاد رہے کہ ملتِ مسلمہ میں جاری قتل وغارت کا بھی سراسر نقصان مسلمانوں کو ہی ہے، جیسا کہ پاکستان کو ایک عشرے تک بظاہر مغربی مفادات کا رکھوالا اور فرنٹ لائن سٹیٹ بنایا گیا، مادی ترغیبات اور امداد کے لالچ دیے گئے، اور آخر کار اسے بھی دہشت گردی کا مرکز قرار دے کر'اصل شیطانی ریاست' ڈکلیئر کر دیا گیا۔صدام حسین کو کویت وسعودی عرب کے خلاف اکسایا گیا،اور آخرکار اسی عراق کو اس کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں سمیت امریکہ نے تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا، دو عشروں میں ہونے والی یہ ساری کاروائی خود امریکی مصنّفین نے واضح الفاظ میں بیان کرکے رکھ دی۔مصر میں بھی جنرل سیسی کو اقتدار کی ترغیب دے کر، اخوان المسلمین پر تشدد پر اکسایا گیااور اخوان اگر جوابی تشددکرتے ہیں تو ا س سے جنرل سیسی( پاکستان کے جنرل پرویزمشرف کی طرح ) آخرکار اکیلا ہوکر، اپنے انجام کو پہنچے گا؛ نقصان صرف ملک وملت کاہوگا۔مصر میں یہ نقشہ بڑی تیزی سے رونما ہورہا ہے ،جنر ل سیسی چند دن قبل اس امریکی لابی پر آخرکار پھٹ پڑا جس کی آشیر باد اور رہنمائی میں اس نے یہ خونیں قدم بلکہ بغاوت کی تھی۔5/اگست کے اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ مصری فوج اور اس کے قائد جنرل سیسی نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے، اس کو اخوان المسلمون پر دباؤ ہرطرح بڑھانا چاہئے۔دوسری طرف امریکہ نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں مصر کے لئے اعلان کردہ فوجی امداد کونہ صرف روک دیا بلکہ یورپی یونین کو بھی اس کی تلقین