کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 123
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ قاری ریاض احمد فاروقی نے'مرزا کی گستاخیاں'کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مرزائی کتب کے حوالہ جات سے بیان کیا کہ مرزا نے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم او راللہ تعالیٰ کی گستاخیاں کی ہیں ، حتیٰ کہ خدا ہونے کے دعوے بھی کیے۔مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں: ''قادیانیت اپنے آئینے میں'' از مولاناصفی الرحمٰن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ مجاہد ختم نبوت جناب متین خالد نے'قادیانیوں کی قانونی اور آئینی حیثیت' کے عنوان پر بیان کرتے ہوئے ابتدا میں بعض ایسے واقعات اور حوالہ جات پیش کئے جن سے یہ بات واضح ہوگئی کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینا کیوں ضروری تھا اور پھر کیسی جدوجہد اور پارلیمنٹ میں کس طرح اُن کو کافر قرار دیا گیا اور آئین کی کون کون سی شق کس طرح اُن پر لاگو ہوتی ہیں ، اِسے واضح کرتےہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستانی قانون تسلیم نہیں کرتے اور اِس کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اب بھی آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اُنہوں نے مدیر محدث اور جامعہ کی انتظامیہ کو بھی توجہ دلائی کہ وہ حکمرانوں تک آواز پہنچا کر اس قانون شکنی کی طرف اُن کی توجہ مبذول کروائیں۔ نمازِ عصر کے بعد مناظر اسلام مولانا خاور رشیدبٹ نے حیات و وفات اور نزولِ مسیح کے موضوع پر بڑی مدلل اور تفصیلی گفتگو فرمائی جس میں قادیانی حضرات کی طرف سے پیش کیے جانے والے شبہات کوایک ایک کرکے وائٹ بورڈ پر لکھتے اور قرآن وحدیث اور خود مرزا کی کتابوں سے ان کے جوابات باحوالہ بیان فرماتے۔ جوابات پر قادیانی سوالات و اعتراضات اور پھر اُن کے جواب الجواب بھی بتاتے۔ لیکچر میں خالص مناظرانہ اورعلمی رنگ ہونے کے باوجود بیان اور سمجھانے کاانداز عام فہم اورتدریسانہ تھا۔ کورس کے آخری دن 27 جولائی کو پروفیسر سمیر ملک صاحب نے ''قادیانی سوالات و اعتراضات او ران کے جوابات''کو قادیانیوں کے ساتھ نیٹ پر ہونے والے اپنے مباحثوں کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ بنا دیا۔ اُنہوں نے بیان کیا کہ ایک مرزائی مناظر کہنےلگا کہ یہ کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر چڑھ گیا ہے۔ کہاں ہے عیسیٰ؟ کدھر گیا ہے؟ تو میں نے کہاکہ جدھرحضرت موسیٰ علیہ السلام گئےہیں اُدھر ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ۔ تو وہ کہنے لگا کہ بس مسئلہ حل ہوگیا ہے کیونکہ موسیٰ تو فوت ہوچکے ہیں لہٰذا عیسیٰ بھی فوت ہوگئے، تو میں نے کہا کہ مرزا نےروحانی خزائن 8/69 میں لکھا ہے کہ موسیٰ مرد خُدا آسمان پر گیا اور اسے موت نہیں آئی، تو وہ قادیانی مناظر حوالہ چیک کرنے کے باوجود لاجواب ہوگیا اور میدان سے بھاگ گیا۔ تضاداتِ مرزا کے عنوان پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےمرکزی مبلغ و راہنما سیداَنیس شاہ صاحب کا خطاب تھا لیکن وہ تشریف نہ لاسکے اور ان کی بجائے عالمی مجلس کے ہی مبلغ مولانا منیراحمد نے بیان فرمایا اور قادیانی مزاج اور طریقہ گفتگو کےمتعلق قیمتی معلومات بہم پہنچائیں۔ اُن کے بعد محترم جناب عرفان محمود برق نے 'قادیانی اور لاہوری گروپ؛ اختلاف اور وجہ اختلاف' کے موضوع پر پُرجوش خطاب فرماتےہوئے واضح کیا کہ لاہوری گروپ کا لیڈر محمد علی لاہوری مرزا کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا اور مرزا کے پہلےخلیفہ حکیم نور الدین کی موت تک اُن کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں تھا اور نور دین کے بعد بھی ان کا مذہب اور عقائد میں اختلاف نہیں ہوا تھا بلکہ خلیفہ کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی اختلاف ہوا جس میں مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا بشیرالدین محمود صرف ایک ووٹ سے جیت کر خلیفہ بن گیا جبکہ محمد علی ہار گیا اور لاہور منتقل ہوکر اس