کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 120
کیا گیا۔ تحفظ ختم نبوت کے ان مجاہدین نے درج ذیل کتب کی مشترکہ طور پر نشاندہی کی جن کو جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کے استفادے کے لئے خرید لیا گیا، قادیانیت کے خلاف نمائندہ کتب کے نام حسب ذیل ہیں: 1. محمدیہ پاکٹ بک مولانا عبد اللہ معمار 2. شہادۃ القرآن مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی 3. حیات مسیح حیات مرزا پروفیسر اکرم نسیم ججہ 4. احتسابِِ قادیانیت 50 جلدیں 5. قادیانیت اپنے آئینے میں صفی الرحمٰن مبارکپوری 6. مرزا قادیانی کی مکمل کتب : روحانی خزائن،تذکرہ، ملفوظات، مکتوبات، مجموعہ اشتہارات، اور سیرۃ المہدی وغیرہ 7. تحفہ قادیانیت 6 جلدیں مولانا یوسف لدھیانوی 8. قادیانی شبہات کے جوابات3 جلدمولانا اللہ وسایا 9. رد قادیانیت کے زریں اُصول مولانا منظور چنیوٹی 10. اسلام اور مرزائیت علامہ احسان الٰہی ظہیر 11. قادیانی مذہب کا علمی محاسبہ پروفیسر الیاس برنی 12. ثبوت حاضر ہیں محمد متین خالد 13. قادیانیت سے اسلام تک 14. پارلیمنٹ میں قادیانی شکست محمد متین خالد 15. قادیانیت اسلام اور سائنس عرفان محمود برق 16. کامیاب مناظرہ متین خالد 17. قادیانی فتنہ کا تعاقب شاہد حمید 18. رئیس قادیان رفیق دلاوری 19. تاریخ احمدیت دوست محمد شاہد قادیانیت کی تردید کےلئے محاضرات کے مرکزی عنوان درج ذیل تجویز کئے گئے: 1. مرزا غلام احمد قادیانی کی شخصیت، دعوے، تحریک اور انجام مِرزا کی تاریخ، اخلاقِ مرزا تاریخ اہل حدیث در ردِّ مرزائیت مرزائیت اور جہاد، مرزائیت اور انگریز مرزائیت اور اقبال،مرزائیت اور پاکستان مرزائیت اور کشمیر دورِ حاضر اور قادیانیت 2. قادیانیوں کے عقائد قادیانی کافر کیوں؟ مرزا کی گستاخیاں اہل قبلہ کی تکفیر قادیانی عقائد 3. قادیانیوں کے مسلمانوں سے مسائل اختلاف مسئلہ حیات ووفات مسیح امکان نبوت وختم نبوت مرزا کی حقانیت کے دلائل اور ان کی حقیقت مرزا کی پیشین گوئیاں 4. مرزا کے دعوے الہاماتِ مرزا.... کیا مرزا مسیح موعود ہے؟ کیا مرزا مہدی ہے؟...کیا مرزا نہیں ہے؟ کیا مرزا مجدد ہے؟ 5. مرزا کے خلاف کتب کا تعارف مولانا ثناء اللہ امرتسری کی کتب کا تعارف شہادت القرآن از مولاناابراہیم میر سیالکوٹی محمدیہ پاکٹ بک اور تعارف 6. مرزا کے حواری و خلفا مرزائی خلافت اور اس کی حقیقت مرزائی خلفا کی سیرت و کردار تعارف... مرزا کے حواری 7. قادیانیوں کے خلاف مشہور مناظرے مولانا ثناء اللہ امرتسری کے ساتھ آخری فیصلہ 8. فرق قادیانی اور لاہور گروپ میں کیافرق؟