کتاب: محدث شمارہ 362 - صفحہ 119
ساتھ ساتھ انکارِ قرآن کے جرم عظیم کا بھی ارتکاب کرتے ہیں۔انہوں نے اُمت میں اختلاف اور فرقہ واریت کو زہر قاتل قرار دیتے ہوئے قرآن وحدیث کی اساس پر سب کو متحد ہونے کی تلقین کی۔ شیخ محترم کے کلمات ختمہ مسک ثابت ہوئے اور نیک تمناؤں ودعاؤں کے ساتھ علمی مجلس رات گئے برخاست ہوئی۔ (3) ردِّقادیانیت کورس تحریر:ابوعبداللہ طارق[1] عقیدہ ختم نبوت اسلام کے اساسی عقائد میں سے ہے۔اللہ عزوجل نے سلسلۂ انبیا کے آخر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النّبیین کی حیثیت سے مبعوث فرماکر نبوت کے خوبصورت محل کی تکمیل فرماتے ہوئے بعثت کے اس پاکیزہ سلسلہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کردیا اور وحی کا سلسلہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے ساتھ ہی منقطع ہوگیا اور بلا شبہ ختم الرسُل صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہر مدعئ نبوت مفتری اور کذاب و دجال تو ضرور ہے لیکن ہادی صراط ِ مستقیم کبھی نہیں ہوسکتا اور ایسے دجالوں کو ان کے اس انجام سے جس کے وہ مستحق ہیں، دوچار کرنے کے لئے اُسی علمی و عملی کردار کی ضرورت ہے جو جان نثارانِ ختم نبوت؛ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رضی اللہ عنہم نے اَسود عنسی اور مسیلمہ کذاب جیسے دجالوں کو نمونۂ عبرت بنانے کے لئے ادا کیا اور ان مبارک ہستیوں نے اس طرح فتنوں کا قلع قمع کرکے لوگوں کے ایمان محفوظ بنائے ۔عوام کو ان گمراہیوں سے بچانے اور تحفظ ختم نبوت کی شمع دلوں میں روشن کرنے کے لئے ہمارے اسلاف ائمہ و علما نے جو عظیم الشان خدمات سرانجام دی ہیں، اُنہیں آئندہ نسلوں تک پہنچانا علماے کرام کے ذمہ ایک اہم فریضہ ہے، خصوصاً انگریز کے کاشتہ فتنۂ قادیانیت کے ردّ میں اپنے مسلم اکابر کی روایات کو زندہ کرتے ہوئے اس شجرہ خبیثہ کو جڑ سے اُکھیڑنے اور عوام کو اس فتنے سے بچانے کے لئے ایسے نوجوان اہل علم جو علمی و عملی میدان میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں، کی کھیپ تیار کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی ذمہ داری کو بجا لاتے ہوئے جامعہ کے مدیر التعلیم ڈاکٹر حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ نے اس سال مدارسِ دینیہ میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر جامعہ لاہور الاسلامیہ میں 'ردّ قادیانیت کورس' کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور اس کو طلبہ کے لئے مفید تر بنانے کی غرض سے رمضان المبارک سے قبل ختم نبوت کے ماہر علما واسکالرز پر مشتمل ایک مجلس مشاورت منعقد ہوئی جس میں جناب مدیر التعلیم، شیخ الحدیث مولانا رمضان سلفی، اُستاذ العلماء مولانا محمد شفیق مدنی، نائب مدیر التعلیم مولانا حافظ شاکر محمود ، پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ، مناظر اسلام مولانا خاور رشید بٹ ، پروفیسر سمیر ملک ، نو مسلم ماہر قادیانیت (سابق قادیانی) محترم عرفان محمود برق ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ قاری ریاض احمد فاروقی ، مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم شعبہ تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز ، ماہر قادیانیت محترم جناب قیصر مصطفیٰ اوردیگر احباب نے شرکت فرمائی اور کورس کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز وآرا کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا، جس کو مدنظر رکھتے ہوئےانتظامیہ نے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے علاوہ مجلس میں تجویز کردہ ایسی کتب خریدنے کا بھی اہتمام کیا جو کہ عقیدہ ختم نبوت اور ردِّقادیانیت کے موضوع پر طلبہ کے مطالعہ کو وسعت دینے کے لئے از حد ضروری تھیں۔ان حضرات سے دوران مشاورت جہاں اس کورس کی سرپرستی کی گذارش کی گئی وہاں اُن سے اس سلسلہ میں مفید ترین کتب کی نشاندہی اور محاضرات کے اہم موضوعات کی سفارشات کا بھی تحریری تقاضا
[1] استاذ جامعہ لاہور الاسلامیہ ، گارڈن ٹاؤن لاہور