کتاب: محدث شمارہ 361 - صفحہ 112
سے حالات ِ حاضرہ کے موضوعات کو زیرِ بحث لائیں۔
11. شہرت حاصل کرنے اور امیر بننے کی منصوبہ بندی نہ کریں ، بلکہ اچھے انسان اور اچھے مسلمان بنیں ، کامیاب آپ خود ہو جائیں گے۔
12. آپ کے مسائل خواہ تعلیمی ، نظریاتی معاشرتی ، اقتصادی یا سیاسی ہوں ، اُنھیں دینِ اسلام کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کریں۔
13. عالم ِ اسلام کو لاحق خطرات کا ادراک کریں۔جن میں عیسائی ، یہودی ، ہندو ، صہیونی ،مرزائی ، کیمونسٹ اور دیگر بیرونی قوتیں اسلام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔
14. موجودہ دور میڈیا کا دور ہے۔اس کے ذریعے دین کی دعوت اور نشر و اشاعت پر توجہ دیں اور لغویات سے اجتناب برت کر وقت اور نفس کی حفاظت کریں۔
15. آزادی کے نام پر بے حیائی سے بچیں ، نہ دین ِ اسلام میں ایسی آزادی کی گنجائش ہے اور نہ ایسی بے حیائی کی ، پاکدامنی اور حیا کا راستہ اختیار کریں۔
16. اُمّت ِمسلمہ ایک وحدت ہے۔اسے جھنڈوں ، فرقوں ، ذات ، لسانیت ، ثقافت ، حد بندیوں میں تقسیم نہ سمجھیں۔بلکہ آپس میں محبت کریں ، نیک عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ کیونکہ ایک حدیث سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ)) [1]
'' جو لوگوں کو راہ ہدایت کی طرف بلاتا ہے، اس کے لیے اتنا ثواب ہے ، جتنا اس پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے، اور اس سے ان کے اجر و ثوا ب میں کمی نہیں ہوتی ۔''
اسی موضوع پر محدث کے شمارہ ستمبر 2012ء میں چھپنے والا شیخ محمد صالح العثیمین کا تفصیلی مضمون 'عصر حاضر کے نوجوانوں کے مسائل کا حل' بھی بڑا مفید اور قابل مطالعہ ہے۔ ادارہ
[1] جامع ترمذی: 2670