کتاب: محدث شمارہ 360 - صفحہ 67
دکھائی دیتی ہیں۔ اب دنیا کے ہر گوشہ میں خوبصورت اور وسیع و عریض مساجد موجود ہیں۔ دنیا کی چند مشہور مساجد یہ ہیں:
1۔مسجد الحرام 2۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم 3۔جامع مسجد اُموی ،دمشق 4۔جامع مسجد قیروان 5۔جامع مسجد استنبول ،ترکی6۔شاہی مسجد، لاہور 7۔ فیصل مسجد ،اسلام آباد... اس کے علاوہ امریکہ اور یورپ میں بھی بڑی عالی شان مساجد ہیں۔
مسجد کا ذکر؛ قرآنِ مجید میں
قرآن میں مسجد کا لفظ 28مرتبہ آیا ہے۔[1] قرآنی آیات میں سے چند درج ذیل ہیں:
﴿إِنَّما يَعمُرُ مَسـٰجِدَ اللَّهِ مَن ءامَنَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ وَأَقامَ الصَّلوٰةَ وَءاتَى الزَّكوٰةَ وَلَم يَخشَ إِلَّا اللَّهَ ۖ فَعَسىٰ أُولـٰئِكَ أَن يَكونوا مِنَ المُهتَدينَ ﴿18﴾[2]
''اللہ کی مسجدوں کو آباد کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے، نماز قائم کرتے، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ یہی سیدھی راہ پر چلنے والے ہوتے ہیں۔''
﴿يـٰبَنى ءادَمَ خُذوا زينَتَكُم عِندَ كُلِّ مَسجِدٍ وَكُلوا وَاشرَبوا وَلا تُسرِفوا ۚ إِنَّهُ لا يُحِبُّ المُسرِفينَ ﴿31﴾[3]
''اے اولادِآدم! ہر عبادت کے وقت مسجد کا رخ کرتے ہوئے اپنی زیب و زینت کو اپنا ؤ اور کھاؤ پیئو اور حد سے نہ بڑھو۔ بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو ناپسند کرتا ہے۔''
مسجد ؛احادیث کی رُو سے
احادیث کی کتابوں میں مسجد کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں جس سے مسجد کی اہمیت، فضیلت اور مقام و مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں پچاس ابواب میں احادیث اور مسائل کا ذکر تفصیل سے کیا ہے۔ چند روایات درج ذیل ہیں:
[1] المعجم الفہرس لا لفاظ القرآن الکریم: ص 345
[2] سورۃ التوبہ:18
[3] سورۃالاعراف:31