کتاب: محدث شمارہ 360 - صفحہ 2
کتاب: محدث شمارہ 360 مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور ترجمہ: بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر حسن مدنی طلبۂ مدارسِ دینیہ كو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطاب پر ایک نظر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اپنے غیرمعمولی ترقیاتی کاموں کی بدولت پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی صف میں ممتاز حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ لاہور میں میٹرو بس اور شاہراہوں کی تعمیر، امن وامان کی دیگر صوبوں کے مقابلے میں معیاری صورتحال، ڈینگی وائرس کے خاتمہ کی کامیاب جدوجہد، دانش سکولز،میرٹ سکالر شپس اور طلبہ میں لیپ ٹاپس کی اہلیت کی بنا پر تقسیم اُن کے قابل ذکر کارنامے ہیں۔ 6 مارچ 2013ء کا دن اس لحاظ سے اہم تھا کہ اس دن لاہور کے عالی شان 'ایوانِ اقبال' میں پانچوں وفاق ہائے مدارسِ دینیہ سے منسلک دینی مدارس کے طلبہ میں چار ہزار لیپ ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ(دیوبندی) سے ملحق مدارس میں 1200، تنظیم المدارس اہل سنّت (بریلوی) سے ملحق مدارس میں 1000، جبکہ وفاق المدارس السّلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ اور رابطۃ المدارس الاسلامیہ (جماعتِ اسلامی) کے طلبۂ مدارس میں 500، 500 کمپیوٹر لیپ ٹاپ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس مقصد کے لئے وفاقوں سے ملحقہ مدارس کے اُن طلبہ کو اس انعام کے لئے منتخب کیا گیا جنہوں نے وفاق کے آخری امتحان منعقدہ شعبان المعظم1433ھ میں 70 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ ان طلبہ میں لیپ ٹاپس کے انتہائی جدید ماڈل تقسیم کئے گئے جو ماضی میں سرکاری یونیورسٹیوں میں دیے جانے والے لیپ ٹاپس سے بہتر مالیت وکارکردگی کے حامل ہیں۔ ایوانِ اقبال میں سجائی گئی اس باوقار تقریب میں پانچوں وفاق ہائے مدارس کے 200، 200 منتخب طلبہ وطالبات کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کا انتظام وانصرام اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم کی نگرانی وزارتِ اوقاف ومذہبی اُمور،صوبہ پنجاب کے ذمّے تھی، جنہوں نے تمام وفاقوں کو مساوی نمائندگی دینے کے علاوہ طالبات کو مکمل با پردہ اور یکسر علیحدہ انتظام کے تحت