کتاب: محدث شمارہ 36 - صفحہ 45
(۸)
فتاویٰ اہلحدیث جلد اول و دوم : مجتہد العصر حافظ عبد اللہ صاحب محدث روپڑی
صفحات جلد اول : ۳۴۸
صفحات جلد دوم : ۵۹۲
قیمت جلد اول : ۱۸ روپے
قیمت جلد دوم : ۲۲ روپے
مرتب : حضرت مولانا محمد صدیق تلمیذ محدث روپڑی
ملنے کا پتہ : ادارۂ احیاء السنۃ النبویہ۔ ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن۔ سرگودھا
جلد اول از عقائد تا احکام مساجد اور جلد دوم از بقایا احکام طہارت و مساجد تا بیان حج پر مشتمل ہے۔
فتاویٰ اہل حدیث پیش آمدہ مسائل کا صرف جواب اور حل پیش نہیں کرتا بلکہ کتاب و سنت اور اسلاف کے تعامل سے کسبِ فیض اور اخذ احکام کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے۔
حضرت محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کو خدا نے اجتہادی صلاحیت سے نوازا تھا۔ آیات اور احادیث سے نکتے پیدا کرنے، حالات اور رقائع پر ان کا انطباق کرنے کا خدا نے آپ کو خاص ملکہ عطا کیا تھا مگر اس کے باوجود اسلوبِ بیان حد درجہ سادہ اور جامع ہے۔ جو حضرات فتاویٰ مذکور کا مطالعہ فرمائیں گے وہ یہ سب باتیں واضح طور پر مشاہدہ فرمائیں گے؛۔
کسی مستفتی نے آپ سے سوال کیا کہ:
سوال: شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ نے صراطِ مستقیم میں لکھا ہے:
اتباع مذاہب اربعہ کہ رائج در تمام اہل اسلام است بہتر و خوب ہست مگر ایضاح میں معین کی تقلید کو بدعت حقیقیہ میں شمار کیا ہے۔ اس اختلاف کی وجہ کیا ہے؟
جواب: اتباع مذاہبِ اربعہ کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ مذہب کا تعین اور التزام نہ کرے جس کا مسئلہ راجح معلوم ہو لے لے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ سہولت کے طور پر ایک کا تعین کرے مگر اس تعین کو حکم شرعی نہ سمجھے اور کبھی دوسرے مذہب پر بھی عمل کرے۔ صراط مستقیم کی عبارت میں ان ہر دو مفہوم کا احتمال ہے اور ایضاح کی عبارت کا یہ مطلب ہے کہ اگر اس تعین کو حکم شرعی سمجھے و بدعت