کتاب: محدث شمارہ 36 - صفحہ 43
(۴)
نام کتاب : نخبۃ الاحادیث
مؤلّف : مولانا سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ
طباعت : عکسی، عمدہ
صفحات : ۸۰ صفحات
جلد : خوبصورت اور پائیدار
قیمت : ۳ روپے
ناشر : اسلامی اکادمی. اردو بازار. لاہور
مولانا سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ مرحوم نے طلبہ اور کم پڑھے لکھے لوگوں کے لئے ایک سو مختصر احادیث کا مجموعہ تیار کیا۔ احادیث کے انتخاب میں خاصا تنوّع ہے۔ انتخاب، عقائد، عبادات اور معاملات، ہر پہلو پر حاوی ہے۔
ابتدائی ۴۵ صفحات میں احادیث کا متن ہے۔ ہر حدیث کا عنوان اردو میں لکھا گیا ہے۔ آخری ۳۵ صفحات میں مشکل الفاظ کا مطلب اور مناسب تشریح لکھی گئی ہے۔ مثال کے طور پر پہلی حدیث ’انما الاعمال بالنیّٰت‘ میں لفظ ’انما‘ کا مطلب و تشریح یوں بیان کی گئی ہے۔
اِنَّمَا کلمہ حصر یعنی حقیقت یہی ہے۔ یا اس کے سوا اور کوئی دوسری بات نہیں یا اس کے قریب قریب مضمون ادا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
کتاب کو خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ناشر کی اطلاع کے مطابق دوسرا ایڈیشن بھی قریب الاختتام ہے۔
(۵)
نام کتاب : درود و سلام
تالیف : سید مودودی
صفحات : ۱۶ صفحات
قیمت : ۳۰ پیسے
ناشر : مکتبہ الخیر. اردو بازار. لاہور
سید مودودی کی مشہور تفسیر قرآن کریم تفہیم القرآن سے آیت ﴿اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَه يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِِّ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا﴾كی تفسير و تشریح بغرض تبلیغ کتابچے کی صورت میں شائع کی گئی ہے۔