کتاب: محدث شمارہ 359 - صفحہ 99
((لَا یَدْخُلُ مَسْجِدَنَا هٰذَا بَعْدَ عَامِنَا هَذَا مُشْرِكٌ إِلَّا أَهْلُ الْعَهْدِ وَخَدَمُهُمْ)) [1] "اس سال کے بعد کوئی مشرک ہماری مسجدوں میں داخل نہ ہو سوائے ذمیوں اور ان کے غلاموں کے۔'' چناچہ امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر میں سورۃ توبہ کی درج بالا آیت کے ضمن میں لکھتے ہیں: کتب عمر بن عبد العزیز، رضي اللّٰه عنه: أن امنعوا الیهود والنصارى من دخول مساجد المسلمین، وأتبَعَ نهیه قول اللّٰه:﴿ اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ ﴾[2] " عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دورِ خلافت میں یہود ونصاریٰ کو بھی مسلمانوں کی مسجدوں میں داخلے سے ممانعت کا حکم جاری فرمایا تھا، اللہ کے اس فرمان کے بسبب "مشرکین نجس ہیں۔" یہ تو ہے حکم مشرکین اور یہود ونصاری کے مسجد میں صرف داخل ہونے کا معاملے میں۔ جہاں تک تعلق ہے ان کا مسلمانوں کی مساجد کو باقاعدہ اپنی عبادت کے لئے استعمال کرنا یا اُن کو اس کے لئے دعوت دینا تو تمام فقہاے سلف صالحین کے نزدیک یہ کسی صورت جائز نہیں۔ طاہرا لقادری کی نظر میں شیعہ سنّی بھائی بھائی طاہرا لقادری صاحب ایک مقام پر "شیعہ سنی بھائی بھائی" کے نعروں کی گونج میں پرجوش تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں: "سنیے! اگر جو بات میں نے کہی، وہ سنّیّت ہے تو ایمان سے کہو کہ یہی شیعیت ہے یا نہیں؟ یہی شیعیت ہے! تو جھگڑا کس بات کا؟ تو پتا چلا جھگڑا سنّی شیعہ میں نہیں ہے، جھگڑا خارجیت کا ہے۔ جھگڑا سنیّت اور شیعیت میں نہیں، یہ تو دونوں کربلا میں ہیں اور خارجیت دمشق کے تخت پر ہے...لہٰذا میری تلقین ہے کہ آج کے بعد آپ کو اس طرح سے (ہاتھ ہاتھ ملاکر) رہنا ہے۔"[3] سوال یہ ہے کہ طاہرالقادری صاحب "شیعہ سنی بھائی بھائی" کا جو نعرہ لگوارہے ہیں، اس کی شرعاً کوئی حیثیت بھی ہے یا نہیں! یا طاہرالقادری صاحب ایک عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے یہ نعرہ لگوارہے ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ "شیعہ سنی بھائی بھائی"کبھی بھی نہیں ہوسکتے بلکہ یہ ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ جیسے ایک نیام میں دوتلواریں اکٹھی نہیں ہوسکتی، ایسے ہی ان رافضی شیعوں کا اہل السنۃ کا بھائی ہونا بعید القیاس ہے۔ کیونکہ یہ رافضی شیعہ جو عقائد رکھتے ہیں وہ انسان کو دائرۂ اسلام سے خارج کرنے کے لئے کافی ہیں۔ جیساکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھنا، ان کی اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بشمول
[1] مسند احمد :۱۴۶۸۶ [2] تفسیر ابن کثیر: ۴/۱۳۱ [3] http://www.tahirulpadri.com/audio/Padri_Taqreer_Sunni_Shia_ Bhai_Bhai_MaazAllah.mp3