کتاب: محدث شمارہ 359 - صفحہ 93
پیشواؤں کو بلایا گیا تھا ،اس میں طاہر القادری یوں گویا ہوے: "اللہ نام میں صرف مسلمانوں کے خدا کی خصوصیت نہیں۔ اللہ صرف God کا عربی ترجمہ ہے اور اپنے خدا کو جس نام سے جس طرح چاہے پکارو، ویسے پکارو جیسے تمہارے مذہب میں ہے" چنانچہ اس موقع پر تمام کفار نے اپنے اپنے مذہب کے مطابق اپنے معبودوں کے نام لینا شروع کردیے اور طاہر القادری مائک لے کر فرداً فرداً ہر ایک کے پاس جاتے رہے۔[1] اسی طرح عیسائیوں کے سب سے بڑے تہوار 'کرسمس ڈے' کے موقع پر اپنے ادارے کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر جو خطاب کیا ،وہ اس طرح اخبارات کی زینت بنا: "یہودی، مسلمان اور کرسچین ایمان والوں میں شامل ہوتے ہیں۔ جو کسی آسمانی کتاب پر ایمان نہیں رکھتے، وہ کفار ہیں۔ "[2] "دنیا میں تین بڑے مذاہب ہیں: یہودی، عیسائی اور مسلمان جو اہل ایمان کی صف میں شامل ہیں۔"[3] حالانکہ مذکورہ عقیدہ سراسر باطل ہے ۔ صحیح مسلم میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان موجود ہے: عَنْ أَبِي هُرَیْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَّهُ قَالَ: ((وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِهِ لَا یَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ یَهُودِیٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ یَمُوتُ وَلَمْ یُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا کَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ)) [4] "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! کہ اس اُمّت کا جو شخص بھی، خواہ یہودی ہو یا نصرانی، میری بعثت کی خبر سن کر میری نبوت اور اس دین پر جو میں لے کر آیا ہوں، ایمان لائے بغیر مرجاگیا تو وہ جہنمی ہے۔" اسی طرح امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ ،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کرتے ہیں: ((ما من أحد یسمع بي من هذه الأمة، ولا یهودي ولا نصراني، ولا یؤمن بي إلا دخل النار» فجعلت أقول: أین تصدیقها في کتاب اللّٰه؟ حتی وجدتُ هذه الآیة ﴿مَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ1ۚ﴾ قال:الأحزاب الملل کلها)) [5] "اس اُمّت کا جو بھی آدمی خواہ یہودی ہو یا نصرانی، میری بعثت کی خبر سن کر مجھ پر ایمان نہ لائے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سن کر دل میں کہنے لگا کہ قرآنِ کریم کی کون سی آیت سے اس کی تصدیق ہوتی ہے؟ تو
[1] http://www.tahirulpadri.com/audio/TAHIRUL_PADRI_promoting_ Shirk_Shaykhul_Shaitan_Exposed.mp3 [2] روزنامہ خبریں،3جنوری2006ء [3] روزنامہ انصاف،3جنوری2006ء [4] صحیح مسلم:۲۱۸ [5] مستدرک الحاکم:۳۲۶۷ ... هٰذا حدیث صحیح علىٰ شرط الشیخین ولم یخرجاه....سورۃہود : ۱۷