کتاب: محدث شمارہ 359 - صفحہ 91
ایک مسخرے کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔ احسن تقویم کی بلندیوں کی طرف گامزن اسفل السافلین کی اتھاہ گہرائیوں میں گر گئے۔ قال اللہ و قال الرسول کی ایمان افروز آوازوں سے مہکنے والی کلاس روموں میں اب 'بن کے مست ملنگ رہیں گے، طاہر تیرے سنگ رہیں گے' کے ترانے، بھنگڑے ڈالتے ہوئے، فلمی طرز پر گانے گائے جاتے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون! شاید اُنہیں بتایا گیا ہو کہ اس 'مجاہدہ' سے عرفان حاصل ہوتا ہے جبکہ وہ اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ اہل بصیرت اس صورتحال کو زوال اور عذاب سے تعبیر کرتے ہیں۔ واقعی جہاں لنگڑے بھنگڑے ڈالیں، اندھے بیچیں، سر کٹے دستاریں فروخت کریں، گنجے 'مقابلہ آرائش گیسو' کا انعقاد کروائیں اور ٹنڈے شمشیر زن ہونے کا دعوی کریں، وہاں سے کس خیر کی توقع کی جا سکتی ہے؟ ایسی پستی ہے اہل نظر، آشوبِ چشم اور اہل فکر ،ضیق النفس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ستم تو یہ ہے کہ اُنہیں اس ناقابل تلافی نقصان کا احساس بھی باقی نہیں رہتا۔ ؏ وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا جناب طاہر القادری کا یہ جرم نہایت سنگین ہے کہ اُنہوں نے محض سستی شہرت ، دولت اور سیاسی اقتدار کی خاطر ایسے خوابوں کا سہارا لیا جن میں حضورِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صریحاً توہین پائی جاتی ہے۔ ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی 'نابغہ روزگار' اس حد تک ذہنی قلاش ہو سکتا ہے۔" مصادر ومراجع 1. پروفیسر طاہر القادری؛ علمی وتحقیقی جائزہ، مفتی غلام سرور قادری،مصباح القرآن، لاہور،1988ء 2. متنازعہ ترین شخصیت، محمد نواز کھرل، فاتح پبلشرز، لاہور، 2002ء 3. ' طاہر القادری کی علمی خیانتیں'حکیم محمد عمران ثاقب،منہاج القرآن والسنۃ، گوجرانوالہ، 2008ء 4. 'ڈاکٹر طاہر القادری؛ خادم دین متین یا افاک اثیم' حکیم محمد عمران ثاقب، منہاج القرآن والسنۃ، گوجرانوالہ، 2011ء 5. ڈاکٹر محمد طاہر القادری؛ میدان کارزار میں، انکشاف پبلشرز، لاہور 6. www.minhaj.org 7. www.minhaj.info 8. www.minhajbooks.com 9. www.minhaj.org.pk 10. www.minhajsisters.com 11. www.pat.com.pk 12. http://www.minhaj.org/english/tid/1801