کتاب: محدث شمارہ 359 - صفحہ 2
کتاب: محدث شمارہ 359
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
ترجمہ:
فکر و نظر صلاح الدین یوسف
جرم وسزا کےبعض قوانین میں اصلاح کی ضرورت
کراچی کے ایک رہائشی ملک محمد عثمان نے حدود آرڈیننس کی پانچ دفعات کو بدلنے کے لیے پانچ رِٹیں ( درخواستیں) وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی تھیں۔ شرعی عدالت نے اپنے طریق کار کے مطابق بعض علماے کرام سے مذکورہ درخواستوں پر ان کی رائے طلب کی۔ راقم (حافظ صلاح الدین یوسف) کو بھی شرعی عدالت کا مشیر ہونے کے ناطے ان سوالات پر اپنا موقف پیش کرنے کو کہا گیا۔ چنانچہ عدالتِ مذکور میں بذات خود پیش ہو کر اپنی معروضات پیش کیں جو بالاختصار حسبِ ذیل ہیں:
1) سزائے قید کا مسئلہ
ملک محمد عثمان صاحب کی پانچ درخواستیں فاضل عدالت میں زیر سماعت ہیں، ان درخواستوں میں قدرِ مشترک کےطور پر ایک بات کو بطور خاص دہرا گیا ہے کہ قید کی سزا، قرآنِ کریم کی رُو سے، صرف جنگی مجرموں یا پھر فاحشہ عورتوں کو گھروں میں بند رکھ کر دی جاسکتی ہے۔ ان کے علاوہ کسی اور ملزم و مجرم کے لیے قید کی سزا ثابت نہیں ہے۔
درخواست گزار کا یہ موقف شرعاً صحیح نہیں ہے۔جنگی قیدیوں کا ذکر قرآنِ مجید میں ایک امر واقعہ کے طور پر کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی او رکو یہ سزا نہیں دی جاسکتی، یا کسی اور جرم میں سزاے قید قرآنِ کریم کے خلاف ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض جرائم پر بھی حَبس(قید) کی سزا دی ہے۔ جیسے ایک شخص نےجھوٹی گواہی دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قید