کتاب: محدث شمارہ 359 - صفحہ 110
شرعیہ کے نفاذکو ہمیشہ آڑے ہاتھوں لیتا ہے، وہ بھی اس اس پر چپ نہ رہ سکا۔ دیکھئے... [1]
"میں سو فیصد سچا آدمی ہوں"...طاہر القادری کا دعویٰ
حقیقت کیا ہے، اس کے لئے درج ذیل ویب پیج ملاحظہ فرمائیے... [2] پاکستان کے سب سے کثیر الاشاعت اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ علامہ طاہر القادری کو جان ایسپوزیٹو نامی امریکی کنٹرول کرتا ہے۔ایم عظیم میاں، واشنگٹن سے پاکستانی اخبار کے لیے اپنی تحریر میں لکھتے ہیں:
''علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کینیڈا سے پاکستان واپسی اور لاہور میں جلسہ عام کا تخیل دینے والے اور اس کےلئے مالی و انتظامی تعاون کرنے والے سبھی علامہ صاحب کی پرفارمنس سے اور آخری لمحات تک تقریر کے متن اور مافی الضمیر میں مجوزہ تبدیلیوں سے بھی مطمئن ہیں۔
میری معلومات کے مطابق سب سے زیادہ خوش اور مطمئن جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن کے پروفیسر جان ایسپوزیٹو (Esposito) ہیں جنہوں نے علامہ طاہر القادری کے دہشت گردی اور خود کش حملوں کے بارے میں 413 صفحات پر مشتمل انگریزی میں شائع کردہ فتویٰ کا پیش لفظ ہی نہیں لکھا بلکہ علامہ طاہر القادری کو امریکی حکومتی نظام سمیت متعدد اہم امریکیوں سے بھی متعارف کرایا اور اس سے آگے کے مراحل میں حتیٰ المقدور تعاون کیا۔''
1980ء کے عشرے میں اسلام کے بارے میں تدریس و تحقیق کے لئے مشہور امریکی یونیورسٹی ٹیمپل یونیورسٹی کے فلسطینی نژاد اعلیٰ پائے کے محقق پروفیسر اسمٰعیل فاروقی کی سرپرستی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم جان ایسپوزیٹو اس وقت امریکہ کے سرکاری اور علمی نظام میں اسلام کے حوالے سے نہ صرف انتہائی محترم اور معتبر مانے جاتے ہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی اور علمی اُمور میں ان کی رائے اور سفارش کو کلیدی اہمیت دی جاتی ہے۔ وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں سعودی پرنس ولید کے نام کی چیئر پر بھی فائز ہیں، اُن کے اُستاد پروفیسر اسمٰعیل فاروقی اور ان کی اہلیہ یونیورسٹی کیمپس کی حدود میں ہی اپنی رہائش گاہ پر انتہائی پراسرار طور پر اچانک قتل کردیئے گئے اور اس قتل کا معمہ میری معلومات کے مطابق آج تک حل نہیں ہوا۔ مرحوم سے مختلف اجتماعات میں مجھے ملاقاتوں اور مختلف موضوعات پر ان کی رائے جاننے کے مواقع ملے۔ ان کی موت امریکہ میں مسلمان کمیونٹی کے لئے نہ صرف ایک عالم اور گائیڈ کی موت تھی بلکہ ان کے بعد ایک عرصہ تک مسلم کمیونٹی خود کو بے سہارا تصور کرتی رہی۔
بہرحال کینیڈین شہریت کے حصول کے بعد علامہ طاہر القادری اب جس اہتمام اور انتظام کے
[1] http://www.youtube.com/watch?v=0uyyKGi5su8,
https://www.facebook.com/ahwaal/posts/494282193948078
[2] http://www.youtube.com/watch?v=0uyyKGi5su8