کتاب: محدث شمارہ 356 - صفحہ 12
قرآنِ مجید کی تلاوت کا طریقہ سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے، احادیث کی کتابوں میں اورمشکوٰۃ میں بھی لکھا ہوا ہے۔ہمیں اسی کے مطابق قرآنِ کریم کی تلاوت کرنی چاہیے ۔ ہمیں اپنی زندگی میں سادگی پیدا کرنی چاہیے،اس بارےمیں بھی کتابوں میں بہت ساری احادیث موجود ہیں۔ شرعی علم کے حصول کا طریقہ شریعت کا صحیح علم کیسے حاصل ہوتاہے؟ یہ بہت ہی اہم سوال ہے۔اسے درج ذیل چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ علم دو قسم کا ہوتا ہے: 1۔ ظاہر الشریعہ:علماے کرام نے لکھا ہے کہ اس علم کو حاصل کرنےکے لئے پانچ چیزیں ضروری ہیں اور یہ چیزیں معروف ہیں۔ تفصیل میں جانےکی بجائے میں یہاں صرف ان کے نام ذکر کرنے پر ہی اکتفا کروں گا۔ پہلی چیز ہے توجہ سے سننا یعنی الاستماع اور دوسری چیز ہے خاموشی یعنی الانصات۔ تیسری چیز حفظ اور چوتھی اس کے مطابق عمل کرنا ہے۔ پانچویں اور آخری چیز اس علم کی نشرواشاعت ہے۔ 2۔علم اسرار الشریعہ: علم کی دوسری قسم کا نام علم اسرار الشریعہ ہے۔ یعنی شریعتِ مطہرہ کے اسرار ورموز... اور کتاب و سنت میں موجود حکمتوں کو حاصل کرنے کاجو راستہ ہے، وہ بھی پانچ چیزیں ہیں: 1. اتباع سنت: اس علم کو حاصل کرنےکے لیے پہلی ضروری چیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع ہے۔ سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نور ہے اور علم بھی نور ہے ۔اللہ تعالیٰ قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں: ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ يَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ يَغْفِرْ لَكُمْ1 وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌۚۙ۰۰۲۸﴾ [1] ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جاؤ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس روشنی میں تم چلو
[1] سورة الحدید:28