کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 50
موضوعات پر ۱۳۱ کتب کی فہرست دی گئی ہے ۔ [1]
ان کتب سے مولانا کے تبحر علمی، دقت نظری اور قابلِ قدر خدمات کا بخوبی اَندازہ ہوتا ہے جو انہوں نے ہند کے مسلمانوں کے لیے سر انجام دیں۔ ۱۹۴۷ء کی تحریکِ آزادی میں مولانا کے بیٹے بم دھماکے میں شہید ہوئے بعد میں ہندوؤں نے آپ کے ذاتی کتب خانہ جس میں ہزاروں نادر و نایاب کتب تھیں جلا کر خاکستر کر دیں۔ جس کا صدمہ مولانا کے لیے فرزند کی شہادت سے کم نہ تھا۔ مولانا ۱۹۴۸ء میں سرگودھا منتقل ہو گئے اور اسی سال ۱۵ مارچ کو مختصر علالت کے بعد دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔[2]
فتاویٰ ثنائیہ مولانا ثناء الله اَمرتسری رحمۃاللہ علیہ کے فتاویٰ کا مجموعہ ہے جن میں سے زیادہ ترہفت روزہ ’اہل حدیث‘ امرتسرمیں شائع ہوئے۔ مولانا محمد داؤد رازکا مرتب کردہ یہ مجموعہ ادارہ ترجمان السنۃ لاہورکی طرف سے دو جلدوں میں طبع کیا گیا ہے، جن میں بارہ ابواب ہیں۔ فتاویٰ ثنائیہ کا اجمالی خاکہ یہ ہے :
باب اوّل: عقائد و مہمات دین کل ۲۶۴ فتاویٰ
باب دوم: کتاب الصلوٰة کل ۲۷۶ فتاویٰ
باب سوم: کتاب الصیام کل ۵۲ فتاویٰ
باب چہارم: تاب الزکوٰة کل ۸۵ فتاویٰ
باب پنجم: کتاب الحج کل ۳۵ فتاویٰ
باب ششم: کتاب الجنائز کل ۷۸ فتاویٰ
باب ہفتم: مسائل متفرقہ کل ۱۷۷ فتاویٰ
باب ہشتم: کتاب النکاح کل ۲۵۱ فتاویٰ
باب نہم: کتاب البیوع کل ۲۱۶ فتاویٰ
باب دہم: کتاب الفرائض کل ۱۶۹ فتاویٰ
باب یازدہم: کتاب الامارہ کل ۳۳ فتاویٰ
باب دوازدہم: کتاب المتفرقات کل ۸۲ فتاویٰ
[1] ایضاً: ص۲۴۶۔۲۸۱
[2] سیرت ثنائی: ص۴۷۹