کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 45
کہ9/11کے حملوں سے پہلے تھے، اس سے بھی زیادہ جو کہ 2005ء میں تھے۔‘‘ 6. اگست 2009ء جنرل سٹینلے میک کرسٹل، افغانستان میں امریکی فوج کا سربراہ... وال سڑیٹ جرنل سے ایک انٹرویو: ’’طالبان نے ہم پر فوقیت حا صل کر لی ہے۔اُنہوں نے بڑے جارحانہ انداز میں اپنا اثر و رسوخ شمال تا جنوب تک پھیلا دیا ہے۔آنے والے دنوں میں امریکی فوج کی حکمتِ عملی اپنی پیش قدمی کو روک کر افغانوں کی حفاظت تک محدود ہو گی،اور یہ بھی بڑا مشکل کام ہے۔‘‘ 7. 2009ء:جان مکینJohn McCainامریکی سینیٹر: ’’ہم افغانستان میں جنگ ہار رہے ہیں۔‘‘ 8. 6جون2011ء:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور جنرل ڈیوڈ پٹیریاس...ABC NEWS سے انٹرویو: ’’امریکہ کے ۲ اعلیٰ ترین عہدے داروں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ وہ افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں۔‘‘ 9. 2011ء:شیراڈ کوپر کولز Sherad Coper Coles...2007ء تا2010ء افغانستان میں برطانوی سفیر: ’’یہ کہنا خوش فہمی ہے کہ ہم افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں۔‘‘ 10. 2011ء: جولین گلور(Julian Glover): دی گارڈین کا لیڈر رائٹر...برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا تقریر نویس: ’’افغان جنگ ہاری جا چکی ہے۔اب الزام کون لے گا؟‘‘ 11. 2012ء:کرنل ڈینئل ایل ڈیوسLt Col Daniel L Davis..آرمڈ فورس جرنل: ’’اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے برعکس،مجھے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہم افغانستان میں جنگ ہار رہے ہیں۔‘‘ صلیبی فوج کے جانی ومالی نقصانات آئیں لگے ہاتھوں صلیبی فوج کے نقصانات پر بھی ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔ نیٹو اور مختلف