کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 41
ملتِ اسلاميہ محمد عاطف بیگ
امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
1. 21ستمبر2001ء:... وائس آف امریکہ VOA کی ریڈیو پشتو سروس کا نمائندہ بذریعہ سٹیلائیٹ فون ملا عمر سے پوچھتا ہے:
ملّا عمر: اسامہ بن لادن کا مسئلہ نہیں ہے،مسئلہ’ اسلام‘ کاہے۔ اسلام کی شان و شوکت کا سوال ہے اور افغانوں کی روایت کا۔
ملّا عمر: میرے سامنے دو دعوے ہیں۔ایک دعویٰ اللہ کا جو فرماتا ہے کہ میری زمین بڑی وسیع ہے۔جو میرے راستے میں ہجرت کرے گا، اسے پناہ ملے گی۔دوسرا دعویٰ بش کا جس کا کہنا ہے کہ تم زمین پر کہیں بھی چھپ جاؤ،میں تمیں ڈھونڈ نکالوں گا۔ ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ دعویٰ کس کا سچا ہے۔
ملّا عمر: ہم ایسا نہیں کر سکتے ۔ایسا کرنے کا مطلب ہو گا: ایمان کا خاتمہ؛ہم مسلمان نہ رہیں گے۔اگر ہم حملے سے خوفزدہ ہوتے تو اُس کو چند سال قبل اُسی وقت حوالے کر چکے ہوتے جب ہمیں پہلی بار حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔امریکہ اگر چاہے تو ہم پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے اور اس بار ہمارا کوئی دوست بھی نہیں ہے۔
ملّا عمر: مجھے پورا یقین ہے، ایسا نہ ہو سکے گا۔اس کو یاد رکھنا، ہم اللہ پر بھروسے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے اور جو بھی اس پر یقین رکھے گا،اللہ اس کی مدد فرمائے گا اور اسے کامیاب