کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 40
شریعتِ اسلامیہ کے خلاف ہیں، کالعدم سمجھے جائیں گے۔ اب اس کلیدی تبدیلی کے بعد میدانِ سیاست میں سرگرم ہونا ہمارے لئے اُصولاًممکن ہوگیا ہے۔ سوال :منکرات کے خاتمے کے حوالے سے لوگ بہت بے چین ہیں، اُن کے خاتمے میں حزب النور کیا حکمتِ عملی اختیار کرے گی؟ جواب: جب تک کوئی متبا دل حکمت عملی سامنے نہیں آ جاتی، حزب النور منکرات کے خاتمے کے لیے’تدریج ‘کی حکمتِ عملی سے آگے بڑھے گی۔ ۔وہ کسی ایسی حکمتِ عملی پر عمل پیرا نہیں ہو گی جس میں تشدد یا خوف کا پہلو پایا جاتا ہو ۔ ہم ہر طرح کی برائیوں کے انسداد کےلیے مصریوں کے مزاج کا خیال رکھیں گے ، اس لیے کہ شریعت اس دورانیہ میں اُن سے اوجھل نہیں ہوئی ہے ۔بہر صورت اصلاحات کرنے میں حزبُ النو ر کی حکمتِ عملی کا اصل الاصول ’تدریج ‘ ہو گا۔ اهــل عـــلم کے لئے خـــوش خبــری شیخ الحدیث مولانا عبدالمنان نورپوری کے سوانح حیات او رکارہاے نمایاں جاننے کے لئے جامعہ اسلامیہ سلفیہ (مسجد مکرم) ماڈل ٹاؤن، گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے موقر مجلّہ ’المکرم‘ کی ایک ضخیم اشاعت شائع کی گئی ہے جس میں اس موضوع پر علماے کرام اور طلبہ علم کے متعدد مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ المکرم کا شمارہ نمبر 13، بابت اپریل، مئی اور جون 2012ء اس حوالے سے تشنگی دور کرنے اور اُن کے محبان کی طرف سے ایک فرضِ کفایہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ جزاہم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین! ادارہ ’محدث‘