کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 26
5. دعوتِ اسلامیہ کا بلادِعرب سے جنازہ نکال دیا جائے تاکہ اسلام کا اور قال اﷲ وقال الرسول کا نام ونشان تک باقی نہ رہے۔ 6. اسلام مخالف تحریکوں کو زہر افشانی کی کھلم کھلا چھوٹ مل جائے اور اسلامی روایات واقدار کا اس خطے سے مکمل صفایا ہوجائے۔ علاوہ ازیں اس خطہ کے تمام ممالک باہم دست وگریباں ہوجائیں اور ایسی دائمی خانہ جنگی چھڑ جائے جس کا خاتمہ ممکن نہ ہو۔ فر زندانِ اسلام!کیا تمہارے لئے ترکی حکومت باعثِ عبرت نہیں؟ یہ وہی ترکی حکومت ہے جس پر ہمیشہ اشتراکیت کا غلبہ رہا ہے۔ اس وقت سے اشتراکیت نے ترکی حکومت کو اپنے زیر نگیں کیا ہوا ہے جب سے کمال اتاترک نے اس حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور زبر دستی اس اسلامی ملک پر کفر و شرک کی نحوست کو مسلط کردیا، چنانچہ وہاں کے حکام نے شریعتِ اسلامیہ کی مخالفت شروع کردی اور تعلیماتِ اسلامیہ کو پس پشت ڈال دیا، اور اس کے اُصول ومبادی سے دور سے دور تر ہوتے چلے گئے ۔ اسلام کے ایک ایک اُصول کو اس ملک سے کھرچ کھرچ کر پھینک دیا گیا اور آج ابھی تک حکومتِ ترکیہ اسلام کی مخالفت پر کمر بستہ اور اس کے خلاف صف آرا ہے اور اس پر مستزادیہ کہ اُنہوں نے یہودیوں سے سمجھوتہ کرکے اسلام دشمنی کی پکی اور سچی دلیل پیش کردی ہے۔ حالانکہ یہودیوں نے انھیں اپنی آنکھوں پر بٹھانے کے بجائے اپنا مطیع اور فرمانبردار خادم بناکر دنیا کے سامنے اُن کی تذلیل کی، بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ یہودیوں نے ان کو اپنی خاص تنظیموں میں ابھی تک کوئی سیٹ تک مہیا نہیں کی ہے ۔ صرف اس لئے کہ ترک کسی زمانے میں اسلام کے حامی تھے اور کسی دور میں ترکوں نے عالم اسلام کی قیادت کی تھی۔ بس یہودیوں کی نظروں میں ان کا یہی گناہ کانٹے کی طرح کھٹکتا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ ترکی کو ابھی تک کسی بھی تنظیم میں شریک نہیں کرتے اور نہ ہی کسی اہم عہدے سے ان کو سرفرازہونے دیتے ہیں ۔ لہٰذا ان لوگوں کو ہماری یہی نصیحت ہے کہ تم چاہے یہودیوں کے لئے اپنے حقوق سے پوری طور پر سبکدوش ہوجاؤ مگر یہود یہود ہی رہیں گے، وہ تم سے کبھی بھی اپنی رضامندی اور خوشنودی کا اظہار نہیں کر سکتے ۔ اس لئے ہماری تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اپنے دین کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہوجائیں اور اپنے حق خودار ادی کو برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کوشش کریں اور اپنے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لئے کوشاں ہوجائیں۔ اب ہم عراقی بھائیوں سے مخاطب ہوکر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میرے عزیز عراقی مسلمان