کتاب: محدث شمارہ 355 - صفحہ 21
مرتد اور کافر کے ہاتھ پر بر ضا ورغبت بیعت ِخلافت کریں؟ سبحانك هذا بهتا ن عظیم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو لعنت وملامت کرنا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ذات کو داغ دار کرنا ہے جنہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے لئے محض اﷲ کی رضا وخوشنودی کی خاطر خلافت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور جس میں توفیق الٰہی آپ کی ہم رکاب تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی پیشین گوئی فرما کر اپنی زندگی ہی میں آپ کی دل جوئی فرما دی تھی۔ کیا نواسۂ رسول کسی کافر کے لئے بیعت کا جواز فراہم کرتے ہوئے اپنی خلافت سے دست برداری کا اعلان کرے گا؟... سبحانك هذا بهتا ن عظیم! مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ رافضی اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا پر کس منہ سے لعنت ملامت کرتے ہیں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شخصیت تو وہ شخصیت ہے جس کو اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتابِ کریم میں اُمّ المؤمنین کے زندہ وجاوید خطاب سے نوازا ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ اَلنَّبِيُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ1﴾[1] ’’پیغمبر مؤمنوں پر خود ان کے نفسوں سے زیادہ حق رکھنے والے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں مؤمنوں کی مائیں ہیں۔‘‘ میں حیرت اور استعجاب میں یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ اہل سنت والجماعت اور رافضیوں کے درمیان کس طرح اتحاد ہو سکتا ہے؟ جبکہ رافضی لوگ امام خمینی کو معصوم قرار دیتے ہیں اور وہ لوگ اپنے باطل عقیدہ کے مطابق اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ان کے امام خمینی ، نائبِ امام مہدی ہیں اور آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ امام مہدی ان کے یہاں ایک خیالی شخصیت ہیں۔ امام مہدی کے بارے میں رافضیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ ’سامراء ‘کی سرنگ میں روپوش ہوگئے ہیں۔ اب ان کے نائب موجود ہیں اور نائب اصل کے قائم مقام ہوتا ہے، لہٰذا اگر شیعہ کے زعم کے مطابق امام مہدی معصوم ہیں تو خمینی بھی معصوم ہوئے کیونکہ وہ اُن کے نائب ہیں اور نائب اصل کا قائم مقام ہوتا ہے۔ یہ کیسا تضاد ہے کہ رافضی اپنے فقیہ کی ولایت کا عقیدہ رکھتے ہیں؟ اگر ان کا عقیدہ یہ ہے تو اُنہوں نے اپنے اس قول کی وجہ سے اپنے مذہب کی گویا اینٹ سے اینٹ بجادی ہے اور اپنے
[1] سورة الاحزاب:6