کتاب: محدث شمارہ 354 - صفحہ 20
فالمنافقون عندهم مؤمنون کاملوا الإیمان [1]
’’پس منافقین ان کے نزدیک مؤمن ، کامل ایمان والے ہیں۔‘‘
4) الماتریدیہ
اَبومنصور محمد بن محمد بن محمود ماتریدی سمرقندی کی طرف منسوب ایک کلامی فرقہ ہے۔ شارح عقیدہ طحاویہ امام ابن ابی العزحنفی راقم ہیں:
أوالتصدیق کما قاله أبومنصور الماتریدی [2]
’’یا (ایمان صرف) تصدیق ہے جیسا کہ ابومنصور ماتریدی کا قول ہے۔‘‘
مزید فرماتے ہیں :
ومنهم من یقول إن الإقرار باللسان رکن زائد لیس بأصلي وإلىٰ هذا ذهب أبومنصور الماتریدی[3]
’’اور ان میں سے کچھ نے کہا کہ زبان سے اقرار (ایمان کے لیے) رکن زائد ہے، اصلی نہیں ہے اور ابومنصورماتریدی اسی کے قائل ہیں۔‘‘
موسوعہ المذاہب میں ہے :
ومن قال: إن الإیمان هوالتصدیق هو أبومنصور الماتریدی ومن وافقه من الأشاعرة [4]
’’جس نے کہا کہ ایمان (صرف) تصدیق ہے ابومنصور ماتریدی ہے اور اشاعرہ میں سے وہ (لوگ ہیں اس مسئلہ میں) جو اس کے موافق ہیں۔‘‘
شارح عقائد نفسیہ علامہ تفتازانی لکھتے ہیں:
هٰذا الذي ذکره من أن الإیمان هو التصدیق والإقرار مذهب بعض العلماء، وهو اختیار الإمام شمس الأئمة و فخر الإسلام رحمهما الله وذهب جمهور المحققین إلىٰ أنه التصدیق بالقلب وإنما
[1] شرح العقیدۃ الطحاویۃ :ص 332، الموسوعہ المیسرۃ 2/1154، مجموع الفتاویٰ13/56
[2] شرح العقیدہ الطحاویۃ لابن ابی العز الحنفی :ص 333
[3] شرح العقيده لا ابن ابی العز الحنفی :ص 332؛ شرح عقید الطحاویۃ از مفتی احسان اللہ شائق :140
[4] الموسوعۃ المیسرۃ 2/1154