کتاب: محدث شمارہ 353 - صفحہ 33
والمرجئة ینکرون هذه الحقیقة الشرعیة ویقولون:بأن الإیمان لا یزید ولا ینقص [1]
’’خالص اہل السنہ اور خالص مرجئہ کے مابین بنیادی اختلاف دو اعتبار سے ہے: بلاشبہ اہل سنت یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ بے شک نیک اعمال ایمان میں سے ہیں، اور رہے مرجئہ تو وہ یہ اعتقاد نہیں رکھتے او رصراحتاً یہ کہتے ہیں کہ ایمان زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق ہی ہے ۔رہے اعمالِ صالحہ تو وہ ایمان میں سے نہیں ہیں او راس بنا پر وہ بہت زیادہ نصوص کو بھی ردّ کردیتے ہیں۔ یہ ہے وہ پہلا نکتہ جس میں مرجئہ نے خالص اہل السنہ کی مخالفت کی ہے۔
او ردوسرا نکتہ جو کہ پہلے نکتے سے ہی نکلتا ہے، یہ ہے کہ بلا شبہ اہل سنت کہتے ہیں کہ ایمان زیادہ اورکم ہوتا ہے، اس کا زیادہ ہونا نیکی کے سبب سے ہے اور کم ہونا معصیت کی وجہ سے ہے، اور مرجئہ اس شرعی حقیقت کا انکار کرتے ہیں او رکہتے ہیں کہ ایمان نہ زیادہ ہوتا ہے او رنہ کم۔‘‘
[جاری ہے]
’پنجاب قرآن بورڈ‘ کی تشکیل
قرآنِ کریم کی نشر واشاعت اور اس کے پیغام کو پھیلانے کے لئے پنجاب حکومت کے قائم کردہ ’پنجاب قرآن بورڈ‘ میں ڈاکٹر حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ مدیر ماہنامہ ’محدث ‘ لاہور کو صوبائی وزارتِ مذہبی اُمور کی طرف سے اگلے تین سال کے لئے بطورِ رکن نامزد کیا گیا ہے۔حکومت ِپنجاب نے قرآن کریم کی نشرواشاعت کے حوالے سے اگست 2011ء میں ایک قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کیا اور پنجاب قرآن بورڈ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے عظیم الشان عمارت بھی اَپر مال روڈ لاہور پر تعمیر ہوچکی ہے جس میں قرآن لائبریری، قرآن ریسرچ سنٹر اور قرآن محل وغیرہ جیسے منصوبے پورے کئے جائیں گے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پنجاب قرآن بورڈ کے دیگر اراکین اور محترم مدیر محدث کو زیادہ سے زیادہ خدمت ِ قرآن کی توفیق مرحمت فرمائیں۔ [اراکین مجلس التحقیق الاسلامی و مجلّہ ’محدث‘]
[1] موسوعۃ الألبانی:4/152،153