کتاب: محدث شمارہ 352 - صفحہ 79
ظالمانہ رویہ اختیار کیا گیا اور جمہوریت کے عشق میں مبتلا سیکولر اور اسلامی مفکرین اس حادثے سے لاعلم رہے ۔چین میں آج بھی ایک بچے سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لئے اجازت نہیں ہے لہٰذا صرف لڑکے پیدا ہورہے ہیں، لڑکیوں کو رحم کی قبر میں ہی دفن کردیا جاتا ہے۔ ڈسکوری چینلاور دیگر چینل پر دکھائی جانے والی X-Filesکی ڈاکومنٹری فلمیں اور سائی فیکٹر[Pcsy factor] پر مبنی دستاویزی فلمیں اس کائنات میں سائنس کی خدائی کے انکار کا اشتہار ہیں۔ X-files کی دستاویزی فلموں میں سے ایک اہم فلم میں دو امریکی ریاستوں کے ایک مرد اور ایک عورت کا سچا واقعہ دکھایا گیا کہ شوہر نے عورت سے پانی طلب کیا،لیکن وہ پانی لے کر نہیں آئی۔ وہ گھر سے غائب ہوگئی، گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی گئی۔ بعد میں یہی عورت دوسری ریاست سے جو کئی سو کلو میٹر دور تھی، مل گئی۔ وہاں پولیس نے اسے تنہا گھومتے ہوئے دیکھا۔ عین اسی وقت جس وقت وہ اپنے شوہر کے لئے پانی لینے چلی تھی، اسے دوسری ریاست میں قانون کے محافظوں نے حفاظتی تحویل میں دے دیا تھا۔تھامس کوہن [Kuhan]کے شاگرد نے اس واقعے کی یہ تعلیل بیان کی کہ وہ Black hole میں چلی گئی تھی لہٰذا زمان و مکاں کی وسعتیں اس کے لئے سمٹ گئیں ۔ سوال یہ ہے کہ صرف وہ کیوں بلیک ہول میں گئی اس کا شوہر کیوں نہیں گیا۔یہ وہ اسرار ہیں جن کے سامنے سائنس بے بس ہے۔اس کا قانون علت و معلول معذور ِ محض ہے۔وہ اپنے مفروضات یعنی عارضی مسلمات کا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔ بلیک ہول اگر موجود ہے تو گردشِ زمین، چکر، زماں و مکاں کی حدود قیود کے تمام فلسفے سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ زمین گردش کررہی ہے یا نہیں؟ اس کا چکر پورا ہونے سے پہلے انسان چکر مکمل کرکے سفر سے واپس آجائے یا وقت کی رفتار سے ماورا ہو کر سفر وقت سے پہلے طے کرے، یہ کس طرح ممکن ہے؟ لہٰذا یہ تصور کہ زمین گردش کررہی ہے،خود ایک حتمی حقیقت سچائی نہیں ہے محض اضافی [Relative] حقیقت ہے جو یقیناً خود کسی اور حقیقت پر منحصر ہوگی جس سے ہم فی الحال واقف نہیں۔ پاپر کے فلسفے Falsification کے تحت یہ یقین عہد حاضر کی سائنس کو حاصل ہے کہ جو کچھ سائنسی نظریہ بیان کیا گیا ہے، وہ صرف اس وقت تک درست ہے جب تک کہ کوئی دوسرا سائنسی نظریہ اس کی تردید نہ کردے اور سائنس کی ترقی کا سفر سائنس کو رَف کرنے کے نتیجے میں آگے بڑھتا ہے۔ہمارے بعض جدید و قدیم علما کے یہاں یہ سوال نہایت اہمیت کا حامل رہاہے کہ سائنس کو مسلمان کیا جائے یا اسلام کو سائنسی مذہب قرار دیا جائے؟ علما کا ایک گروہ سائنس کو مسلمان کرنا چاہتا تھا۔ اس گروہ میں احمد رضا خاں بریلوی، سید