کتاب: محدث شمارہ 35 - صفحہ 48
آخر میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل مختصراً بیان کر دیئے گئے ہیں۔
(۷)
نام کتاب : میلاد النبی
صفحات : ۵۲
قیمت : ایک روپیہ ۸۷ پیسہ
نام کتاب : دو عیدین (عید الفطر اور عید الاضحیٰ)
صفحات : ۶۹
قیمت : دو روپیہ انیس پیسہ
ناشر : مکتبہ ظفر ناشران قرآنی قطعات بالمقابل جامع مسجد محلہ فیض آباد گجرات
مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ کے مضامین و مقالات کے مجموعے جس کثرت سے شائع ہوئے ہیں۔ اسی قدر کتابت و طباعت میں کور ذوقی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ مولانا کے گراں قدر مضامین اور تصانیف کی اشاعت صُوری طور پر اسی انداز پر ہونی چاہئے تھی جس کو وہ مستحق ہیں۔ مکتبہ ظفر کی شائع کردہ یہ دونوں کتابیں دیکھ کر طبیعت خوش ہوتی ہے۔ ناشر نے حسنِ ذوق کا ثبوت دیا ہے۔ دو رنگوں میں آفسٹ کی طباعت ہے۔
جہاں تک موضوعات کا تعلق ہے۔ عنوانات سے واضح ہیں۔ مولانا آزاد کی تحریر پر کچھ لکھنا چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مترادف ہے۔
(۸)
نام کتاب : اسلام کا تعارف
مؤلف : وحید الدین خان
صفحات : ۳۲ صفحات
قیمت : ۴۰ پیسے
ناشر : مکتبہ معاویہ، ۶/۱۱ بی ون ایریا، لیاقت آباد کراچی نمبر ۱۹
وحید الدین خان مدیر ہفت روزہ ’الجمیعت‘ دہلی اپنی کتاب ’علم جدید کا چیلنج‘ کی وجہ سے خاصے معروف ہیں۔ ان کا یہ دلچسپ مضمون ’مکتبہ معاویہ‘ نے تبلیغی غرض سے شائع کیا ہے۔