کتاب: محدث شمارہ 35 - صفحہ 39
عزیز زبیدی وار برٹن ابو شاہد (ایم۔اے) تعارف و تبصرہ کتب نام کتاب : خزینۃ الاصفیاء (جلد اول) مؤلّف : پروفیسر خالد علوی۔ ایم اے۔ ایم او ایل استاذ شعبۂ علومِ اسلامیہ۔ پنجاب یونیورسٹی۔ لاہور صفحات : ۳۵۴ صفحات ناشر : المکتبۃ العلمیہ. لاہور قیمت : ۱۲ روپے ملنے کا پتہ : المکتبۃ العلمیہ. ۱۵ لیک روڈ. لاہور کتاب و سنت کے سلسلے میں جن لوگوں نے دلچسپی لی ہے ان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ منکرینِ حق، اہلِ تسلیم اور مذبذبین۔ منکرینِ حق انہوں نے تو سنت کے ساتھ کتاب اللہ میں بھی تشکیک کی راہ پیدا کرنے کی کوشش کی حتیٰ کہ دنیا کے دل سے ان کا اعتماد ہی اُٹھ گیا۔ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ یہ لوگ علمی مغالطہ میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ اسلام دشمنی کے مریض ہیں۔ ان کا علاج دلائل کے ذریعے مطمئن کرنا نہیں ہے بلکہ تبلیغ اور قرآن و سنت پر مبنی نظامِ حیات کا مشاہدہ کرانا ہے تاکہ ان کے دلوں میں ایمان کی تحریک پیدا ہو، اِن شاء اللہ اس کے بعد اس کے سب ’بل کس‘ نکل جائیں گے۔ اہلِ تسلیم یہ وہ اہلِ اسلام ہیں جو اہل تسلیم ہیں اور وہ خوش قسمت اس آیت کا مرئی پیکر ہیں: ﴿حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴾ (النساء) ان کی صحیح خدمت یہ ہے کہ ان کے اس نظریہ کے مطابق ایک اسلامی نظام قائم کیا جائے تاکہ ان کی