کتاب: محدث شمارہ 35 - صفحہ 31
بارے میں ان کا نظریہ یہ ہے کہ خدا کو ’بدا‘ ہوتا ہے یعنی آئندہ کے واقعات کے بارے میں خدا پر بے خبری اور جہالت طاری ہو جاتی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ: امام جعفر صادق سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بعد قائم مقام اسمٰعیل کو قرار دیا تھا۔ پھر اسمٰعیل سے وہ بات ظاہر ہوئی۔ جو ان کو پسند نہ تھی تو انہوں نے موسیٰ کو قائم مقام مقرر کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا تو فرمایا: ’’اللہ کو بدا ہو گیا ہے۔‘‘ (مجاز الانوار محقق طوسی) ما بدا اللّٰہ فی شیء کما بدا اللّٰہ فی اسمٰعیل ابنی یعنی اللہ کو ایسا بدا کبھی نہیں ہوا۔ جیسا میرے بیٹے اسمٰعیل کی بابت ہوا۔ (رسالہ اعتقادیہ شیخ صدوق ص ۲۶) عن الرضا یقول ما بعث اللّٰه نبیاقط الا بتحریمه الخمر وان يقوا اللّٰه بالبدا (اصول كافی ص ۸۴) اللہ نے جو بھی بھیجا اس کو تحریم شراب کے ساتھ بھیجا ہے۔ اور یہ کہ اللہ کے لئے بداء کا اقرار کریں۔ شیعوں کے ہاں یہ روایات ملتی ہیں کہ: حضرت امام جعفر کے ذریعے خدا نے اعلان کیا کہ امام جعفر کے بعد ان کے بیٹے اسمٰعیل امام ہوں گے۔ مگر ا سے کچھ حرکات نالشائستہ صادر ہوئیں۔ جن کا علم خدا کو نہ تھا، اس لئے پھر اس کے بجائے آپ کے دوسرے بیٹے موسیٰ کاظم رضا کو بنایا۔ کہتے ہیں کہ ایسا بڑا بداؔ خدا کو کبھی نہیں ہوا تھا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ خدا نے امام نقی کے بیٹے محمد کی امامت بتائی مگر خدا کو معلوم نہ تھا۔ کہ وہ باپ کے سامنے فوت ہو گا۔ اس لئے بعد میں خدا کو اپنی رائے بدلنا پڑی اور امام حسن عسکر کو امام بنایا۔ امام باقر فرماتے ہیں کہ اللہ نے امام مہدی کے ظہور کا وقت ۷۰ء مقرر کیا۔ مگر امام حسین شہید ہو گئے اور اللہ میاں ناراض ہو گئے۔ امام مہدی کے ظہور کو غیر متعلق میعاد کے لئے ملتوی کر دیا۔ الغرض ’بدا‘ اس کو ہوتا ہے جو انجام کار سے بے خبر ہو۔ خدا تو انجام کار سے ناواقف مگر ائمہ حضرت علی سمیت اس سے منزہ اور پاک؟ تو خود خیال فرمائیے! ایسے علی کے لئے خلافت رسول تو کجا، نیابت الٰہیہ بھی فروتر ہے۔ ہاں اگر خدا حضرت علی کے نائب اور خلیفہ بننا چاہیں تو شاید یہ اعتقاد شیعہ احباب کوئی حرج نہ ہو۔ ان تصریحات کے پیش کرنے سے غرض یہ ہے کہ خلافت سے یہاں بحث کرنا فضول ہے۔ کیونکہ حضرت علی ’’نیابت‘‘ کی چیز نہیں ہیں۔ اس لئے یہ احباب ملت اسلامیہ کا خوا مخواہ وقت ضائع نہ کریں۔ شیعوں کے آئمہ معصومین شیعوں کا عقیدہ ہے کہ آئمہ معصوم ہوتے ہیں، گویا کہ وہ اس طرح اجراءِ نبوت کے قائل ہیں۔ کیونکہ عصمت خاصۂ انبیاء ہے ویسے بھی تاریخ اور کتب شیعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ معصوم نہ تھے۔