کتاب: محدث شمارہ 35 - صفحہ 11
سے پورا پورا تعاون کرے گی اور ان رہنماؤں کو قومی ہیرو تصور کرے گی جو اس میدان میں اپنے آپ کو پوری قوم کے اعتماد کا اہل ثابت کر پائیں گے۔ گو آپ نے روٹی کپڑے کا ’’بے وفا وعدہ‘‘ کیا ہے تاہم ہم بھوکے ننگے رہ کر اپنی آخری پونجی تک اس پر لگا دیں گے۔ یقین کیجئے! اب ایٹمی دوڑ شروع ہو چکی ہے اور ہزار بندشوں کے باوجود سینکڑوں حیلوں بہانوں کے ذریعے ہر قوم ایٹمی طاقت بننے کے لئے ضرور جتن کرے گی۔ اب بھی اگر آپ پیچھے رہے تو ہمارے نزدیک اس سے بڑھ کر ہماری اور کوئی بد نصیبی نہیں ہو گی۔ گِر گِر کے پہنچتے ہیں سرِ بام ہمیشہ عبد الرحمٰن عاجزؔ ملتا ہے جہاں میں انہیں آرام ہمیشہ آتے ہیں جہاں والوں کے جو کام ہمیشہ معلوم ہوا جب سے یہ ہیں تیری طرف سے ہم سہتے ہیں ہنس ہنس کے سب آلام ہمیشہ ممکن ہے مقرب ہو وہ دربارِ خدا میں رہتا ہے جو آفاق میں گمنام ہمیشہ مٹتے رہے مٹ جائیں گے اسلام کے دشمن دنیا میں رہے گا مگر اسلام ہمیشہ حاصل ہوئی حق ہی کو ظفر دہر میں آخر حق والوں پہ گو آئے ہیں الزام ہمیشہ غم تھا نہ کوئی وسوسۂ سود و زیاں تھا یاد آتے ہیں بچپن کے وہ ایّام ہمیشہ ہے نزع، کہیں موت، کہیں قبر، کہیں حشر دل کیوں نہ رہے لرزہ براندام ہمیشہ پہچان ہے اللہ کے ولیوں کی یہ اے دوست دیتے ہیں دُعا سُن کے وہ شنام ہمیشہ جینا ہو، کہ مرنا ہو، خوشی ہو، کہ غمی ہو رکھ سامنے اللہ کے احکام ہمیشہ پہچان ہے اللہ کی اک یہ بھی تو عاجزؔ پاتا نہیں ہر کام سر انجام ہمیشہ