کتاب: محدث شمارہ 348 - صفحہ 39
یفعل ذلك [1]
’’جب وہ مکہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کی دو رکعت ادا کرتے۔ پھر چار رکعات ادا کرتے اور جب مدینہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھتے اور گھر جاکر دو رکعت پڑھتے،مسجد میں کچھ نہ پڑھتے۔اُن سے پوچھا گیا تو فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔‘‘
2. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إذا صلى أحدکم الجمعة فلیصل بعدها أربع رکعات))
’’جب تم میں سے کوئی نمازِ جمعہ ادا کرے تو اس کے بعد چار رکعات اَدا کرے۔‘‘
دوسری حدیث کے تحت سہیل کہتے ہیں کہ
’’اگر جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو گھر میں پڑھ لے۔‘‘ [2]
3. عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کان رسول اللّٰه کان یصلى بعد الجمعة رکعتین في بیته [3]
’’بے شک رسول صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔‘‘
نوٹ:مندرجہ بالااحادیث سے جمعہ کے بعد کے نوافل کی درج ذیل صورتیں سامنے آئیں:
1. 6 رکعات نوافل مسجد میں ادا کر لیے جائیں۔
2. 4رکعت میں مسجد میں ادا کر لیے جائیں۔
3. دو رکعت مسجد میں اور دو رکعت گھر میں پڑھ لی جائیں۔
4. دو رکعت گھر میں ادا کر لی جائیں اور مسجد میں کچھ نہ پڑھا جائے۔
فرائض:جمعہ کے فرائض دو رکعت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
(( من أدرك من الجمعة رکعة فلیصلي إلیها أخری)) [4]
’’جو شخص جمعہ سے ایک رکعت پالے تو اسکے ساتھ دوسری آخری رکعت ملا لے۔‘‘
اس حدیث سے ثابت ہو ا کہ نمازِ جمعہ کے فرائض صرف دو رکعات ہیں۔ جو اس دن ظہر کی نماز کے متبادل ہوجائیں گے اور ظہر کی نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
[1] سنن ابوداؤد:1130
[2] صحیح مسلم:881
[3] سنن نسائی:1429
[4] سنن ابن ماجہ:1121