کتاب: محدث شمارہ 348 - صفحہ 33
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یصلي قبل الظهر أربعًا وبعدها رکعتین وقبل العصر أربعًا یفصل بین کل رکعتین بالتسلیم [1] ’’اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر سے پہلے چار رکعت نوافل ادا کئے اور دو بعد میں اسی طرح چار رکعت نوافل عصر کی نماز سے پہلے ادا کئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرا۔‘‘ ٭ یاد رہے کہ ظہر اور عصر کے پہلے چار چار نوافل کو دو دو رکعت کر کے پڑھنا سنت ہے جیسا کہ مذکورہ روایت سے ثابت ہوتا ہے۔ مغرب: تعداد رکعات: 5 (3 فرض+2 نفل) فرائض: سیدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’جمع رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم بین المغرب والعشاء بجمع، صلى المغرب ثلاثًا والعشاء رکعتین بـإقامة واحدة‘‘[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(سفر میں) مغرب اور عشاء کو ایک ہی وقت میں جمع کیا۔ آپ نے مغرب کی تین رکعت اور عشاء کی دو رکعتیں ایک ہی اقامت سے پڑھائیں۔‘‘ نوافل: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فرض نمازوں سے پہلے اور بعد کے نوافل بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں: وکان یصلي بالناس المغرب ثم یدخل فیصلي رکعتین[3] ’’آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے پھر میرے گھر میں داخل ہوتے اور دو رکعت نماز نوافل ادا کرتے۔‘‘ نوٹ: مغرب کی نما زسے پہلے دو رکعت نفل بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔ عبداللہ مزنی سے روایت ہے کہ إن رسول اﷲصلی قبل المغرب رکعتین [4] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل ادا کیے۔‘‘
[1] سنن ترمذی:598 [2] صحیح مسلم:1288 [3] ایضًا:730 [4] ابن حبان:1586،قیام اللیل للمروزی،ص64