کتاب: محدث شمارہ 348 - صفحہ 32
عصر: تعداد رکعات : 10 (4 نفل+4 فرض+2 نفل) نوافل: ٭ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : کان النبی یصلي قبل العصر أربع رکعات ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعات نوافل ادا کرتے تھے۔‘‘ [1] ٭ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رحم اللّٰه امرأ صلى قبل العصر أربعًا)) [2] ’’اللہ تعالیٰ اس پر رحمت فرمائیں جو عصر کی نماز سے قبل چار رکعات پڑھے۔‘‘ ٭ سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: کنا نحزر قیام رسول اللّٰه في الظهر والعصر...وحزرنا قیامه في الرکعتین الأولیین من العصر علی قدر قیامه من الأخریین من الظهر وفي الأخریین من العصر علی النصف من ذلك [3] ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہر اور عصر کے قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے...عصر کی نماز کی پہلی دو رکعتوں کے قیام کا اندازہ اس طرح کرتے کہ وہ ظہر کی آخری دو رکعتوں کے قیام کے برابر ہوتا اور آخری دو رکعتوں کا قیام عصر کی پہلی دو رکعتوں سے نصف ہوتاتھا۔‘‘ ٭ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ما ترك النبی صلی اللہ علیہ وسلم السجدتین بعد العصر عندي قط [4] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پاس کبھی بھی عصر کے بعد دو رکعت نوافل پڑھنا ترک نہیں کیے۔‘‘ ٭ عصر کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت نوافل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، کیونکہ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوام ثابت نہیں،اس لیے یہ نوافل مؤکدہ نہیں ہیں۔
[1] سنن ترمذی:429 [2] سنن ابوداؤد:1271، سنن ترمذی 430 [3] صحیح مسلم:452 [4] صحیح بخاری:591