کتاب: محدث شمارہ 348 - صفحہ 30
’’جس نے رات اور دن میں 12 رکعت (نوافل) ادا کیے، جنت میں اس کے لئے گھر بنا دیا جاتا ہے: چار رکعت قبل از ظہر ، دو بعد میں، دو رکعت مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو صبح کی نماز کے بعد۔‘‘ نمازِ فجر تعداد رکعات : 4 (2 نفل +2 فرض) نوافل: اُمّ المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : کان إذا سکت المؤذن من الأذان لصلاة الصبح، وبدأ الصبح، رکع رکعتین خفیفتین قبل أن تقام الصلاة [1] ’’جب مؤذن اذان کہہ لیتااور صبح صادق شرو ع ہوجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کھڑی ہونے سے پہلے مختصر سی دو رکعتیں پڑھتے۔‘‘ فرائض:سیدناابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھاتے: ’’وکان یقرأ في الرکعتین وأحدهما ما بین الستین إلىٰ المائة‘‘[2] ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں یا کسی ایک میں 60سے 100 تک آیات تلاوت فرماتے تھے‘‘ ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فجر کے فرائض سے پہلے دو رکعت نماز پرمداومت یعنی ہمیشگی ثابت ہے جیساکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم لم یکن علی شيء من النوافل أشد معاهدة منه علىٰ رکعتین قبل الصبح [3] ’’بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے سب سے زیادہ اہتمام صبح کی سنتوں کا کرتے تھے۔‘‘ ظہر : زیادہ سے زیادہ رکعات :12 (2یا 4 نفل+4 فرض+2 یا 4 نفل) نوافل: ٭ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : کان یصلي في بیت قبل الظهر أربعًا ثم یخرج فیصلي بالناس ثم یدخل فیصلي رکعتین [4]
[1] صحیح مسلم:723 [2] صحیح بخاری:771 [3] صحیح مسلم:724 [4] صحیح مسلم:730