کتاب: محدث شمارہ 347 - صفحہ 9
واحدمقصد ’’لوگوں کا تحفظ، اقوام متحدہ کی طرف سے ہتھیاروں پر پابندی اور انسانی امدادکی فراہمی‘‘ ہونے پر زور دیا تھا۔ استنبول میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم جناب طیب اردگان نے فرمایا: ’’میری یہ خواہش ہے کہ وہ لوگ جو لیبیا میں صرف تیل، سونے کی کانیں اور زیر زمین قیمتی ذخائر کو ہی دیکھتے ہیں ،وہ اس خطے کو ضمیر کے آئینے میں بھی ضرور دیکھیں ۔‘‘ [1] ایسکو بار نے ان مسلمان حکمرانوں کو "Clowns"(مسخرے) قرار دیا ہے جو کسی نہ کسی طریقے سے لیبیا پر نیٹو کی فوجی جارحیت کی حمایت کررہے ہیں یا اس کی کھل کر مذمت نہیں کررہے۔ حتیٰ کہ اُس نے ترکی کے وزیراعظم کوبھی استثنا عطا نہیں کیا۔ (محمد عطاء اللہ صدیقی)
[1] ڈیلی ٹائمز:26 مارچ 2011ء