کتاب: محدث شمارہ 347 - صفحہ 66
برانچوں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ امریکہ میں ٹیکنالوجی کے بڑے بڑے ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے لیکن حل تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ بینک نے امریکہ کے علاوہ برطانیہ میں متعدد یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا لیکن تمام ماہرین وہ خرابی دور کرنے میں ناکام ہو گئے۔ اس دوران مانچسٹر یونیورسٹی کے چانسلر نے اپنے سیکرٹری کو پاکستان میں 15 سالہ طالب علم عمار سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ رابطہ کرنے پر چانسلر نے خود عمار سے بات کی۔ عمار نے چانسلر سے سافٹ ویئر کا کوڈ طلب کیا اور چند منٹوں میں ٹھیک کر کے واپس بھیج دیا۔ جس پر عمار کو بینک نے 25 ہزار ڈالر انعام دیا۔ یاد رہے کہ عمار اس واقعے سے قبل مانچسٹر یونیورسٹی سے کمپیوٹر کے مشکل ترین امتحان اوریکل نائن آئی (ORACLE) میں سب سے زیادہ نمبر لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکا تھا۔ [1] 5. 2007ء میں پاکستان کی ایک 9 سالہ ذہین و فطین طالبہ ارفع کمپیوٹر کے عالمی امتحان ’مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن‘ میں کامیاب ہو کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ جس ملک کے 15 سالہ اور ۹ سالہ بچے ٹیکنالوجی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں ، اس ملک کے پختہ کار سائنس دانوں کا کوئی ثانی ہو سکتا ہے؟[2] 6. شاید آپ جانتے ہوں گے برطانیہ اور جرمنی سے بر آمد ہونے والے بعض کیمیکلز پاکستان میں تیار ہوتے ہیں ۔ عالمی معیار کے مطابق ہونے کی وجہ سے برطانیہ اور جرمنی پاکستان سے اپنے ہاں در آمد کر کے اپنی کمپنیوں کے نام سے خوبصورت پیکنگ کر کے کئی گنا زیادہ منافع پر بر آمد کرتے ہیں ۔ 7. سرجری کے سامان کے بارے میں پاکستان کا ہر ہنر مند جانتا ہے کہ برسوں سے یہ سامان سیالکوٹ میں عام کاریگر یا ہنرمند تیار کرتے ہیں جہاں سے برطانیہ اور جرمنی درآمد کر کے اس سامان پرMade in England اور Made in Germanyکی لہریں لگا کر بر آمد کرتے ہیں۔ 8. چار پانچ سال قبل مجھے اپنے بھائی صاحب سے ملاقات کیلئے تربیلا ڈیم جانا تھا۔ راستے میں
[1] روزنامہ ’ایکسپریس‘ لاہور 5/جولائی 2009ء [2] تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو، اُردو ڈائجسٹ اپریل 2007ء .... ’پاکستان کی ونڈر گرل‘