کتاب: محدث شمارہ 347 - صفحہ 63
ملتِ اسلامیہ محمد اقبال کیلانی [1] زوالِ اُمت کاسبب ٹیکنالوجی سے محرومی یا ایمان سے محروم قیادتیں ؟ نائن الیون کے خود ساختہ ڈرامہ کے بعد اُمتِ مسلمہ، خاص طور پر اہل پاکستان جس الم ناک صورت حال سے دوچار ہیں ، اس پر دلِ حساس رکھنے والا ہر شخص یہ سوچتا ہے کہ آخر مسلمانوں کے اس زوال اور پستی کا اصل سبب کیا ہے؟ مارچ 2011ء کے ماہنامہ ’محدث‘ لاہور، شمارہ نمبر 345 میں ’’عہد ِرسالت اور سائنس وٹیکنالوجی‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والا مقالہ ایسے ہی دل درد مند کی ایک پکار ہے جس میں مقالہ نگار محترم ڈاکٹر نعمان ندوی نے قرآنی آیات اور سیرتِ طیبہ کے حوالہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ موجودہ زوالِ اُمت ہمارے ضعفِ ایمان کا نتیجہ ہے۔ محترم ندوی صاحب کے مقالہ پر مدیر ’محدث‘ محترم حسن مدنی صاحب نے اپنے مختصر تبصرہ میں مقالہ نگار کے موقف کو ’قابل غور‘ قرار دیا ہے اور ساتھ یہ وضاحت فرمائی ہے: ’’ذاتِ باری تعالیٰ پر اعتقاد اور اعتماد رکھنے کو شرط ِایمان ٹھہراتے ہوئے، دنیا کے دار الاسباب ہونے کے تحت اللہ تعالیٰ نے عملی رویہ کے طور پر اُمت ِمسلمہ کو دنیاوی اسباب کی جستجو کی تلقین کی ہے بطورِ مثال قرآنِ کریم ہمیں ﴿واَعِدُّوا لَھُمْ مَا استَطَعْتُمْ﴾ کی ہدایت دیتا ہے.... دورِ حاضر کے تناظر میں اُمتِ مسلمہ پر سائنس و ٹیکنالوجی کا حصول واجب ہو جاتا ہے۔ ‘‘ نائن الیون کے مکر و فریب پر مبنی حادثہ کے فوراً بعد اس وقت کے صدر جنرل (ر) مشرف نے امریکہ کے مطالبہ پر سب کچھ اس کے حوالے کر دیا، تب سے مشرف کے حواریوں اور امریکہ کے نمک خواروں نے بڑے زور شور سے یہ بحث شروع کرر کھی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی
[1] مصنف مقبول سلسلۂ کتب تفہیم السنۃ ..... پروفیسرکیمسٹری، کنگ سعود یونیورسٹی، الریاض