کتاب: محدث شمارہ 346 - صفحہ 42
اختیار کی گئی ہے، لیکن یہ مستقل ترتیب نہیں ، بلکہ بعض جگہ ابواب وغیرہ کو حذف بھی کردیا گیا ہے مثلاً:
٭ الکتاب الأول: في الإیمان والإسلام وفيه ثلاثة أبواب
الباب الأوّل: في تعریفهما حقیقةً ومجازًا وفيه فصلان:
الفصل الأوّل: في حقیقتهماوأرکانهما
الفصل الثاني: في المجاز
* الباب الثاني: في أحکام الإیمان والإسلام، وفيه ثلاثة فصول:
الفصل الأوّل: في حکم الإقرار بالشهادتین
الفصل الثاني: في أحکام البیعة
الفصل الثالث: في أحکام متفرقة
٭ الباب الثالث: في أحادیث متفرقة تتعلق بالإیمان والإسلام
پھر کچھ کتب ایک یا دو ابواب مع فصول و فروع اور انواع کے ہیں ۔ کچھ کتب، فصول وانواع پر اورکچھ محض کتاب پر ہی موقوف ہیں ۔ مثلاً الکتاب الثالث في الأمانة کے ابواب و فصول بالکل نہیں ہیں ۔
3. ہر حرف میں شامل کتب کے اختتام پر اس حرف کے متعلقہ ان عنوانات کی وضاحت بھی کی گئی ہے جو اس حرف کے تحت درج نہیں کہ وہ عنوانات کن کتب کے تحت آئیں گے مثلاً وہ ابواب جن کا آغاز حرف ہمزہ سے ہوتا ہے، لیکن وہ حرفِ ہمزہ کے تحت مذکور نہیں :
1.الاحتکار في کتاب البیع من حرف الباء
2 الأمان في کتاب الجهاد من حرف الجیم
3. الإحرام في کتاب الحج من حرف الحاء
4.الأضحية في کتاب الحج
علیٰ ہذا القیاس بقیہ کتب کے آخر میں بھی وضاحت مذکور ہے۔
جامع الاصول کی کتب و اَبواب کی تفصیل
جامع الاصول کی کل کتب، ابواب، فصول و فروع اور اَنواع کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. کل کتب : 130 2. کل ابواب : 124
3. کل فصول : 506 4. کل فروع : 352