کتاب: محدث شمارہ 346 - صفحہ 14
((خیر الناس قرني ثم الذین یلونهم ثم الذین یلونهم)) [1] ’’ بہترین زمانہ میرا ہے پھر اس سے متصل زمانہ اور پھر اس کے بعد کا زمانہ ہے۔‘‘ صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ی روایت کے الفاظ اس سے کچھ مختلف ہیں ۔ ((خیر أمتي القرن الذي بعثتُ فیهم ثم الذین یلونهم ثم الذین یلونهم)) والله أعلم ذکر الثالث أم لا [2] ’’ میری اُمت کے بہترین لوگ اس زمانہ کے ہیں جس میں میری بعثت ہوئی، اس کے بعد وہ لوگ جو ان کے بعد کے دور میں ہوں گے اور ان کے بعد وہ لوگ جو اس دوسرے زمانہ کےبعد میں آئیں گے۔راوی کا کہنا ہے کہ واللہ اعلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرے زمانے کا ذکر کیا یا نہیں ؟‘‘ صحیح مسلم میں ہی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت ان الفاظ کے ساتھ بھی ہے: قالت: سأل رجل النبي صلی اللہ علیہ وسلم أي الناس خیر؟ قال: ((القرن الذي أنا فيه ثم الثاني ثم الثالث)) ’’حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ بہترین لوگ کون ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ میرے زمانے کے لوگ، پھر دوسرے اور پھر تیسرے زمانے کے لوگ۔ ‘‘ 7. صحیحین میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے كہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یأتي علىٰ الناس زماني فیغزو فئام من الناس فيقال: هل فيكم من صاحب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يأتي على الناس زمان فيغزو فئام من الناس فيقال: هل فيكم من صاحب أصحاب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يأتي على الناس زمان فيغزو فئام من الناس فيقال لهم: هل فيكم من صاحب من صاحب أصحاب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فيقولون:نعم،
[1] صحیح بخاری:2652 [2] رقم الحدیث:2534