کتاب: محدث شمارہ 345 - صفحہ 75
مکاتیب ومراسلات
قارئین کے تاثرات وتبصرے
1. ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہایت ایمان افروز اِداریہ لکھنے پر مبارک قبول فرمائیں ، اللہ مزید ہمت عطا فرمائے۔
[سلیم منصور خالد، رکن مجلس اِدارت ماہنامہ ’ترجمان القرآن‘]
2. جناب ِمحترم مدیر صاحب
السلام علیکم! جنوری 2011ء کے محدث میں جناب محمد عطا ء اللہ صدیقی کا مقالہ ’ قانونِ توہینِ رسالت اورعاصمہ جہانگیرکا کردار‘نظرسے گزرا۔اس موضوع پر یہ ایک بہترین علمی مقالہ ہے اور مقالہ نویس نے موضوع کا حق ادا کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں اور آپ کو جزائے خیر دے۔ میں اپنی رائے کا اظہار اس لیے تاخیر سے کر رہا ہوں کہ جنوری کا شمارہ قدرے تاخیر سے میرے ہاتھ آیا۔حامد میر کا کالم بھی اچھا تھا۔
خدا کرے آپ بخیر ہوں ۔ والسلام
[رفیع الدین ہاشمی، صدر ادارۂ معارفِ اسلامی، منصورہ]
3. محترم و مکرم جناب ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب
سلام و رحمت ۔ مزاجِ گرامی؟ آپ کا گراں قدر علمی تحفہ ماہنامہ ’محدث‘ شمارہ فروری 2011ء باصرہ افروز ہوا۔ شکریہ!
1. سلمان تاثیر کے قتل سے پیدا ہونے والے سوالات
2. توہین رسالت کی سزا،قرآن و حدیث کی نظر میں
3. توہین رسالت کی سزا، بعض اہم سوالات
4. گستاخِ رسول کی سزا اور فقہائے احناف
5. اللہ کے ہاں مقدمہ لکھا جاچکا ہے!
6. گورنر کا جنازہ ،عبرت آموز حقائق