کتاب: محدث شمارہ 345 - صفحہ 11
ایمان وعقائد حافظ محمدزبیر کیا صفاتِ الٰہیہ میں ائمہ اربعہ ’مفوضہ‘ ہیں ؟ برصغیر کے حنفی حضرات عقیدہ میں کس منہج سے تعلق رکھتے ہیں ؟ توحید کی علماے کرام نے تین اقسام بیان کی ہیں : 1. توحید اُلوہیت 2. توحید ربوبیت 3. توحید اسماء وصفات توحید اسماء و صفات کے بیان میں اہل سنت والجماعت یعنی صحابہ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ اربعہ اور محدثین رحمہ اللہ کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ کتاب وسنت میں بیان شدہ اسماء وصفاتِ باری تعالیٰ کے حقیقی و اصلی معنی کا اثبات کرتے ہیں جبکہ اس کی کیفیت بیان نہیں کرتے مثلاً قرآن میں اللہ تعالیٰ کے لیے صفت ’ِید‘ کا اثبات ہے تو اہل سنت والجماعت اللہ کے لیے صفت ِ’ید‘ کے حقیقی لغوی و عرفی معنی کا اثبات کرتے ہیں اور اس کی کیفیت یا تشبیہ بیان کرنے کو بدعت قرار دیتے ہیں ۔ اہل سنت والجماعت کےاس عقیدہ کے برعکس ایک اُسلوب اہل تاویل کا ہے جو صفاتِ ذاتیہ کے علاوہ دیگراَسماء وصفاتِ باری تعالیٰ کو بھی اُن کے حقیقی معنی کے بجائے مجازی معنی پر محمول کرتے ہیں مثلاً اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفات میں ’ید‘ بمعنی ہاتھ ہے۔اہل سنت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پاؤں وغیرہ مانتے ہیں ،لیکن اہلِ تاویل صفتِ ید کا مجازی معنی ’قدرت‘ بیان کر دیتے ہیں اور اس لفظ کے حقیقی معنیٰ ’ہاتھ‘کا اللہ کی ذات کے لیے اِثبات نہیں کرتے ہیں ۔اہل تاویل جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفات کی تاویل کرتے ہیں اسی طرح صفاتِ لازمہ اور غیر لازمہ ناموں سے تقسیم کر کے ان کی بھی کوئی نہ کوئی تاویل کرتے ہیں اگرچہ اہل تاویل کے ہاں تعبیرات کے بعض باریک فرق پائے جاتے ہیں ۔تاہم تاویل کرنے میں معتزلہ، اشاعرہ اور