کتاب: محدث شمارہ 344 - صفحہ 95
قارئين كے تاثرات مکتوبات مكاتيب ومراسلات 1 محترم مدیر ماہنامہ ’محدث‘ لا ہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ’محدث‘ ایک ایسا جریدہ ہے جو قرآن و حدیث کی تعلیمات کو خالص علمی انداز میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کر رہا ہے ۔ اللھم زد فَزِد! (آمین) ’محدث‘ان رسائل میں شامل ہے جو صائب الفکر اور مستقیم العمل افراد کی تیاری کے لئے بامقصد محنت کررہے ہیں لیکن اس کا انداز بہرحال جدا اور اپنی جگہ بڑا مفید اور اہم ہے۔ دورِ حاضر میں جب کہ اِلحاد، دین بیزاری اور حیا دریدگی کی سیاہی عام ہوتی جا رہی ہے، ’محدث‘جیسے نورِ وحی کو عام کرنے والے رسائل پہاڑی پر روشن چراغ کی سی حیثیت رکھتے ہیں ۔حوالے اور استفادے کے لحاظ سے یہ پرچہ میرے قلمی اور تبلیغی کام کے لئے اہم معاون کی حیثیت رکھتا ہے ۔مشربہ علم و حکمت لائبریری سے استفادہ کرنے والی خواتین اور طالبات بھی اس سے بھرپور فائدہ اُٹھاتی ہیں ۔ اس کے سرپرست و بانی، مدیرمحترم اور دیگر تمام معاونین کے لئے فکری وقلبی نیز علمی و عملی استقامت کے لئے ربّ ِکریم سے دعاگو ہوں ۔ [اُمّ عبد ِمنیب، اعوان ٹاؤن، لاہور] 2 محترم چیف ایڈیٹر ، حافظ عبد الرحمٰن مدنی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ! جنوری 2011ء کی سردہواؤں میں جناب محمدعطاء اللہ صدیقی کا ایمانی روح کوگرمانے اور جذبات کو تڑپادینے والامضمون ’محدث‘ میں پڑھنے کا موقع ملا۔ صدیقی صاحب کے قلم کی جولانیوں سے ٹپکنے والے الفاظ جو اوّل تا آخر، سر تاپا غلامی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا چوغہ پہنے ہوئے تھے، زبانِ حال سے کہہ رہے تھے کہ ہم بے جان سہی مگر سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کی حرمت پرکٹ مرنےکے لیے بے قرار ہیں ۔ جناب محمدعطاء اللہ صدیقی نے دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں او ران کی راہوں میں دیدہ و دل فرشِ راہ کرنے والوں کے جذبات کو اپنی قلم کی مہارت سے جو ان پر اللہ کی خاص دین ہے،اس مضمون میں بڑے اچھے طریقے پر بیان کرنےکی سعی فرمائی ہے۔ ان کی اس