کتاب: محدث شمارہ 344 - صفحہ 94
انکشافات کیے ہیں ، اُسے پڑھ کر آدمی حیرت کے سمندر میں گم ہوجاتا ہے۔ یہی حال شیری رحمٰن اور پرویز مشرف کے گرم مصالحوں کا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان سب کی تصاویر کوملاحظہ کریں اور خود سوچیں کس قماش کے لوگ ہمارے حکمران ہیں جو قانونِ توہین رسالت کو ختم کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔
10 جنوری 2011ء کو سلمان تاثیر کی بیٹی شہربانو تاثیر نے ناموسِ رسالت قانون کے مسئلہ پر اپنے والد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے والد نے قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کے بارے میں جو سوچا تھا ، وہ اب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اُس نے مزید کہا کہ ان کے والد آئین کی اس شق کے بھی زبردست مخالف تھے جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے۔اسی قبیل سے تعلق رکھنے والے بعض ناعاقبت اندیش نام نہاد دانشور آج کل حکومتی ایما پر مختلف ٹی وی چینلوں پر سلمان تاثیر کا دفاع کرتے نظر آرہے ہیں ۔ چند ٹکوں کی خاطر ناموسِ رسالت کی مخالفت کا سودا کرنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتے ہیں !
تمہیں رُسوا سر بازارِ عالم ہم بھی دیکھیں گے!
ماہنامہ الشــریعــة گوجرانوالہ کی
خصوصی اشاعت بیاد ڈاکٹر محمود احمدغازی رحمہ اللہ
نامور اہل علم،معاصرین،تلامذہ اور متعلقین کے قلم سےعصر حاضر کے
ایک جید عالم اور محقق کے احوال وخدمات اور افکار وتحقیقات کا تذکرہ
صفحات تقریباً 600 سو ــــــ ہدیہ بشمول رجسٹرڈ ڈاک خرچ: 200 روپے
رابطہ: ناظم ترسیل ماہنامہ’الشریعہ‘ گوجرانوالہ
جامع مسجد شیرانوالہ باغ،گوجرانوالہ،فون:0306-6426001