کتاب: محدث شمارہ 344 - صفحہ 69
چنانچہ ذمی کے لئے توہین رسالت کی سزا میں رعایت نہ تو امام ابو حنیفہ کا موقف ہے، نہ ہی پاکستان کے عیسائی یا دیگر غیر مسلم ذمی ہیں ، نہ وہ اس حیثیت کو مانتے او رنہ ہی اس کے تقاضے پورے کرتے ہیں ، پھر جاوید غامدی کا واویلا اور ان کے لئے رعایت کا مطالبہ کس بنا پر ہے؟ پاکستان کے ایک شہری ہونے کے ناطے ان پر پاکستان کاہی قانون توہین رسالت لاگو ہوگا، اور یہی پاکستان کے قانون او راسلام کا تقاضا ہے۔ ٭ آج بعض لوگ یہ شبہ بھی پیدا کرتے ہیں کہ گستاخِ رسو ل کی سزا عورت کو نہیں دی جائے گی، حالانکہ احادیث ِرسول میں یہودیہ،عمیر رضی اللہ عنہ بن اُمیہ کا اپنی گستاخ مشرکہ بہن کوقتل کرنے اور عمیر رضی اللہ عنہ بن عدی کے عصما بنت مروان کو قتل کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس جرم کی سزا میں عورت او رمرد میں کوئی فرق نہیں ہے۔