کتاب: محدث شمارہ 343 - صفحہ 72
قاضی عیاض رحمہ اللہ نے اپنی معرکہ آراء تصانیف الصارم المسلول علی شاتم الرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور کتاب الشفاءمیں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا کے متعلق قرآنی آیات، احادیث ِمبارکہ اور اقوال صحابہ رضی اللہ عنہم وائمہ کرام کو نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فتویٰ دیا ہے کہ شاتم الرسول واجب ِقتل ہے اور اس کی توبہ اور معافی قابل قبول نہیں ۔ امام مالک رحمہ اللہ کا قول ہے کہ ’’حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کی گردن اُڑادی جائے۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہم نے فرمایا کہ ایک یہودی عورت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتی تھی۔ ایک شخص نے ہمیشہ کے لئے اس کا منہ بند کردیا، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون باطل قرار دیا۔ (سنن ابو داود)
اس مختصر مضمون میں تفصیلات کی گنجائش نہیں ہے۔ مجاہد ِناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم جناب اسمٰعیل قریشی، جن کی شبانہ روز جدوجہد سے قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پاس ہوا، نے اپنی گراں ما یہ تالیف ’ناموسِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ‘ میں اس موضوع کے متعلق اسلامی، یہودی اور نصرانی بنیادی ماخذ سے بے بہا معلومات جمع کرکے ثابت کیا ہے کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اسلام، عیسائیت اوریہودیت میں صرف موت ہے۔اسلامی علوم وکتب سے تو عاصمہ جہانگیر جیسے مغرب زدہ افراد کو خدا واسطے کا بیر ہے۔ اگر وہ اپنے خبثِ باطن اور علمی بد دیانتی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے اس تاریخی فیصلے کی ورق گردانی ہی کر لیتی جس میں فاضل عدالت نے طویل عرصہ تک دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا صرف موت ہے، تو اُنہیں ضرور آ گاہی ہو جاتی کہ ’جاہل‘ کون ہے؟
٭ وفاقی شرعی عدالت کے اس بنچ پر مولوی نہیں بلکہ ہماری عدلیہ کے قابل فخر ارکان جسٹس گل محمد خان (چیف جسٹس)، جسٹس عبد الکریم خان کندی، جسٹس عبادت یار خان، جسٹس عبد الرزاق تھہیم اور جسٹس فدا محمد خان موجود تھے۔ عاصمہ جہانگیر نے قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت کرنے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے کر بالواسطہ طور پر وفاقی شرعی عدالت کے ان جج صاحبان کو بھی ’جاہل‘ قرار دے دیا ہے، جنہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں یہ فیصلہ صادر فرمایا۔
٭ عاصمہ جہانگیر اور اس کے ہم خیال بدبخت ’دانشوروں ‘ کو معلوم ہونا چاہئے کہ تاجدارِ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ، امام الانبیا، سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت وناموس پر کٹ مرنا ہر مسلمان کی زندگی کی آرزو