کتاب: محدث شمارہ 343 - صفحہ 56
متاثرین سیلاب جام پور کے لیے
تعاون کی فوری ضرورت!
ملکی تاریخ کے خوفناک سیلاب سے جام پور شہر اور اِس کا بیسیوں میل کا مضافاتی علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ہزاروں لوگ تاحال مکانوں اور زندگی کے ضروری اثاثوں سے محروم ہیں ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث، جام پور نے سیلاب کے شروع دن ہی سے متاثرین سیلاب کے لیے ریلیف کا کام شروع کر دیا تھا۔مرکز اہل حدیث کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کر کے ہزاروں لوگوں کو پناہ دی گئی،ان کے کھانے پینے،علاج اور ضروری سہولتوں کا انتظام کیا گیا۔اب تک دو کروڑ روپے سے زائد(نقد،راشن،خیمے،کپڑے اور بستر)تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ریلیف کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔بہت سے مخیرحضرات نے خود آ کر متاثرین میں نقد رقم اور راشن تقسیم کیا۔جــزاکم اﷲ خیرًا
بستروں اور گرم کپڑوں کی ضرورت:
سردی کے شدید موسم میں متاثرین کے لیے بستروں اور گرم کپڑوں کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔مرکز اہل حدیث جام پور کی طرف سے چھ ہزار بستر تقسیم کا پروگرام ہے۔مخیر حضرات بسترمکمل(رضائی،گدا اورتکیہ) کمبل اور گرم کپڑے فوری طور پر فراہم کریں تاکہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جا سکیں ۔لاگت قیمت فی بستر مکمل (رضائی، گدا،تکیہ) درجہ اوّل دو ہزار روپے، درجہ دوم بارہ سو روپے)نیز گھریلو ضرورت کا ضروری سامان(برتن وغیرہ) بھی بڑی تعداد میں پہنچائے جائیں ۔
مکانات کی تعمیر:
مکانات سے محروم متاثرین سیلاب کے لیے مکانات کی تعمیر کا پروگرام ہے۔تخمینہ لاگت مکانات حسب ذیل ہے:
1 پختہ مکان (دو کمرے،کچن،باتھ روم اور چار دیواری) تخمینہ لاگت تین لاکھ روپے
2 کچا مکان (دو کمرے،کچن، باتھ روم اور چار دیواری)تخمینہ لاگت سوا لاکھ روپے
3 جزوی طور پر متاثرہ مکان کی مرمت، تخمینہ لاگت پچاس ہزار روپے
مخیرحضرات اپنے ہم وطن بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور مذکورہ ضرورتوں کے لیے فوری تعاون بھجوائیں ۔ہم پوری ذمہ داری سے آپ کا تعاون متاثرین تک پہنچا دیں گے۔ اِن شاء اللہ
بذریعہ بنک:
1 اکاؤنٹ نمبر1107-00166008-03حبیب بنک جام پور،بنام ادارہ تبلیغ اسلام اہل حدیث
2 اکاؤنٹ نمبر1142-0201000493-9مسلم کمرشل بنک جام پور،بنام جمعیۃ اہل حدیث
بذریعہ منی آرڈر:
محمد یسین راہی ،مدیر ادارہ تبلیغ اسلام ،جام پور،ضلع راجن پور،پاکستان۔۔۔۔۔03338556473