کتاب: محدث شمارہ 343 - صفحہ 139
فتنہ انکارِ حدیث ہو یا استخفافِ حدیث، تکفیری مواقف کی یلغار ہو یا خرافات کا طوفان ان سب باطل عقائد کا علمی محاسبہ مجلہ کے رفقا کی اوّلین ترجیح رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ’محدث ‘ اپنی افادیت کے لحاظ سے برسوں اشاعت کے باوجود پوری تابانی سے علمی اُفق پر چمک رہا ہے۔
ہماری دُعا ہے کہ ذاتِ مقدس اس مجلہ کے ذمہ داران کو یہ فرائض تادم زندگی نبھانے کی توفیق دے اور خصوصاً منکرین حدیث کا تعاقب، غامدی صاحب کی عجیب غریب دین کوکمزورکرنے والی فلاسفی وغیرہ کا دفاع کرنے کی توفیق ارزانی فرمائے۔
ہم محدث کے تمام تر تعلق داران کے حق میں دعا گو ہیں اور مجلہ کی منفرد اور خوبصورت دینی خدمات پر اللہ کے شکرگزار ہیں ۔
(ابو رجال ہفت روزہ ’تنظیم اہل حدیث‘، لاہور)
نوٹ: ’محدث‘میں شائع ہونے والے مضامین پرقارئین کو مثبت تنقید وتبصرہ کی دعوت دی جاتی ہے۔کسی مضمون میں دی جانیوالی معلومات کی تکمیل اور پیش کئے جانیوالے نقطہ نظر کی عالمانہ اصلاح کے ہم منتظر ہیں ۔ [اِدارہ]
خریدارانِ محدث توجہ فرمائیں
خریدارانِ محدث کو مدتِ خریداری ختم ہونے کی اِطلاع بذریعہ پوسٹ کارڈ دی جاتی تھی اَب قارئین کی آسانی کے لیے محدث کے لفافہ پر چسپاں ایڈریس میں بھی زرِ سالانہ ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے۔لہٰذا جن حضرات کومدتِ خریداری ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔از راہِ کرم اوّلین فرصت میں زرِ تعاون بھیج کر تجدید کروائیں ۔ شکریہ
منجانب:محمد اصغر، مینیجرماہنامہ’محدث‘،لاہور،فون:0305-4600861